حال ہی میں ’پشتون مزاحمت اور ریاست‘ کے عنوان سے ایک کتاب منظر عام پر آئی ہے جس کے سرورق پر غلط پاکستانی نقشہ چھاپا گیا ہے جو ڈالروں سے بھرا ہوا ہے۔ اس کے اوپر پشتون پگڑی رکھی گئی ہے اور خیبرپختونخوا پر خون کے دھبے ہیں۔

نقشے سے کشمیر غائب ہے، بالکل اسی طرح جس طرح بھارت پاکستان کے نقشے سے کشمیر کو غائب دکھاتا ہے۔

واضح رہے کہ اسی طرز کے خون آلود نقشے اور پیغامات ماضی میں کالعدم ٹی ٹی پی بھی جاری کرتی رہی ہے۔

ایمل خٹک کی لکھی گئی اس کتاب پر شائع شدہ یہ نقشہ بھارت کی نقشہ نویسی کی نقل ہے اور پاکستان کے سرکاری مؤقف کی خلاف ورزی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کے قوانین کے مطابق غیر سرکاری اور مسخ شدہ قومی نقشہ شائع کرنا جرم ہے، اور اس جرم کے سرزد ہونے پر 5 سال قید یا 50 لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اگرچہ اس کتاب میں چھاپے گئے مواد کے کئی حصوں پر قانونی کارروائی ہو سکتی ہے لیکن اس کا صرف سرورق ہی سخت قانونی کارروائی کے لیے کافی ہے۔

ذرائع کے مطابق بظاہر یہ ڈیزائن سرحد پار دشمن ملک سے آیا ہے، کیونکہ پاکستان میں کوئی ذمہ دار پبلشر ایسا نقشہ شائع کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا جو ملکی قانون کی خلاف ورزی ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان دشمن مواد پاکستان کا غلط نقشہ پشتون مزاحمت اور ریاست.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان دشمن مواد پاکستان کا غلط نقشہ پشتون مزاحمت اور ریاست پاکستان کے

پڑھیں:

 امریکاکے ساتھ جوہری توانائی کا  سنہری دور تعمیر کر رہے ہیں‘ برطانیہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250916-06-18

 

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی وزیرِاعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ اورامریکا جوہری توانائی کا سنہری دور‘ تعمیر کر رہے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ اور امریکا جوہری توانائی کی ترقی تیز کرنے کے لیے ایک معاہدہ کرنے والے ہیں۔ ایٹمی معاہدے کے حوالے سے امید ہے کہ یہ اسی ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سرکاری دورے کے دوران طے پائے گا۔ اس معاہدے سے ممکنہ طور پر دونوں ممالک کے لیے اربوں پاؤنڈز کی نجی سرمایہ کاری کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔برطانوی میڈیا کے مطابق اس ایٹمی ڈیل کا مقصد ہزاروں ملازمتیں پیدا کرنا ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • ماتلی میں آئس کے بڑھتے نشے کیخلاف آگاہی سیمینار
  • مخالف اور دشمن عناصر پاک چین دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے: صدر مملکت
  • ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلاف فلسطین کے ساتھ ہندوستان
  • کتاب ہدایت
  • اسرائیل کی معاشی تنہائی شروع
  • 65 ء کی جنگ کا پندرہواں روز‘ سیالکوٹ سیکٹر میں دشمن کا حملہ ناکام، بھارتی فوج کو بھاری نقصان 
  •  امریکاکے ساتھ جوہری توانائی کا  سنہری دور تعمیر کر رہے ہیں‘ برطانیہ
  • کراچی چیمبر کے غیر معمولی اجلاس عام کا انعقاد
  • جلالپور پیروالا کے قریب موٹروے کا حصہ سیلاب میں بہہ گیا