کچے کے ڈاکو سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہتھیار ڈالنا چاہیں تو قانون پر عمل کیا جائے، وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
کچے کے ڈاکو سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہتھیار ڈالنا چاہیں تو قانون پر عمل کیا جائے، وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز
کراچی (سب نیوز)وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار کا کہنا ہے کہ کچے کے ایریاز اور ساحلی پٹی میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر ڈاکو اگر ہتھیار ڈالنا چاہتے ہیں تو قانون پر عمل کیا جائے۔
کراچی میں کچے کے ایریازکی مانیٹرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا، صوبائی وزیر داخلہ ضیاالحسن لنجار نے اجلاس کی صدرات کی۔ اجلاس میں کچے کی صورتحال، آپریشنز کی تفصیلات اور حکومتی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اے آئی جی آپریشنز نے بریفنگ میں بتایا کہ ڈاکووں کے خلاف یقینی کامیابیوں کے لیے پولیس کو جدید آلات کی ضرورت ہے، پولیس کو ہتھیاروں اور محفوظ وہیکلز کی فی الفور ضرورت ہے، کچے کے ایریاز میں قائم چیک پوسٹوں پر سہولتوں کو مذید بہترکرنا ہوگا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ جدید ہتھیاروں اور آلات کے علاوہ پولیس کو معیاری تربیت دینے کی بھی ضرورت ہے ۔
اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ ضیا لنجار کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے ہی بہت دیر کردی ہے اور اسی وجہ سے ڈاکووں کے خلاف آپریشن مکمل نہیں ہوسکا، ہمیں ہر حال میں ڈکیتوں کے خلاف آپریشن کا کامیاب اختتام کرنا ہے، ہتھیار ڈالنا یا خود کو قانون کے حوالے کرنے سے متعلق قانون واضح ہے، ڈاکو یا ان کے گروہ کا پرامن طور پر ہتھیار ڈالنا قواعد و ضوابط سے مشروط ہے۔
ضیا لنجار کا کہنا تھا کہ سات ماہ کے دوران کچے کے ایریاز میں آپریشن انتہائی موثر رہا۔ دادو، مورو،لاڑکانہ خیرپور پل بننے سے جرائم میں کمی آئی ہے، جلد سے جلدگھوٹکی کشمور پل کی تعمیر کا منصوبہ مکمل کیا جائے، اس روٹ پربھی پل کی تعمیر سے جرائم میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیل کیخلاف جنگ جیتنے پر ایرانی بھائیوں کوگلے لگا کر مبارکباد دیتے ہیں، نواز شریف اسرائیل کیخلاف جنگ جیتنے پر ایرانی بھائیوں کوگلے لگا کر مبارکباد دیتے ہیں، نواز شریف پیمرا نے میسرز حمزہ صادق نیوز نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹڈ لاہور کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کے 5 ٹرک پہنچادیئے گئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے اماراتی بحریہ کے کمانڈر کی ملاقات پنجاب میں سیلاب متاثرین کیلئے بحالی کا آغاز، 12ستمبر سے جامع سروے ہوگا چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے یو اے ای کے سرمایہ کاروں کی ملاقات، اسلام آباد میں سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقعوں...
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ہتھیار ڈالنا ضیا لنجار کیا جائے کچے کے
پڑھیں:
سیلابی ریلا سندھ کی گیس فیلڈ میں داخل، کئی کنویں تباہ کردیے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سیلابی پانی کے باعث قادرپور گیس فیلڈ کے 10 کنویں متاثر ہوئے ہیں جس کی وجہ سے گیس کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔
لاڑکانہ میں زمیندارہ بند میں 100 فٹ چوڑا شگاف پڑنے کے بعد پانی کا ریلا درگاہ ملوک شاہ بخاری میں داخل ہوگیا اور اب تیزی سے زرعی زمینوں اور آبادی کی طرف بڑھ رہا ہے۔
گھوٹکی میں بھی سیلابی پانی سے قادرپور گیس فیلڈ متاثر ہوئی جہاں 10 کنوؤں کی سپلائی بند ہو چکی ہے۔
حکام کے مطابق کشمور میں دریائے سندھ پر گڈو بیراج کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اس وقت اونچے درجے کا سیلاب موجود ہے۔ امکان ہے کہ یہ ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں سکھر بیراج تک پہنچ جائے گا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گڈو بیراج محفوظ ہے، تاہم کچے کے علاقوں میں پانی کی سطح بڑھنے سے نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک تقریباً 30 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔
دوسری طرف ضلع گھوٹکی کے علاقے جان محمد علی میں بھی سیلابی پانی نے متعدد دیہات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جبکہ انخلا کا عمل نہ ہونے کے باعث متاثرین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔