ایف آئی اے گوادر سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے غیرملکی سمیت متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے کمپوزٹ سرکل گوادر نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں ایک ایرانی شہری بھی شامل ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں 3 کا تعلق گوجرانوالہ، 3 کا منڈی بہاءالدین، 4 کا سانگھڑ اور 3 کا تعلق شیخوپورہ سے ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، حوالہ ہنڈی نیٹ ورک کے ملزمان گرفتار

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ 9 ملزمان سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے تاکہ آگے دیگر ممالک جا سکیں۔ ان تمام افراد کو جیوانی سے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ مزید 5 ملزمان کو غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران حراست میں لیا گیا جن میں ایک ایرانی شہری بھی شامل ہے۔ یہ افراد پی بی 250 گبد لینڈ روٹ کے ذریعے پاکستان میں داخل ہو رہے تھے۔

ایف آئی اے نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں اور انہیں حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایران ایف آئی اے گرفتاری.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایران ایف ا ئی اے گرفتاری ایف آئی اے

پڑھیں:

زمین اور گھر خریدنے و بیچنے والوں سے بھتہ طلب کرنے والے لیاری گینگ کے 3 کارندے گرفتار

کراچی:

ایس آئی یو پولیس نے نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے جائیداد، زمین اور گھر خریدنے و بیچنے والوں سے بھتہ طلب کرنے والے لیاری گینگ کے بھتہ خور گروہ کے 3 اہم کارندوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (سی آئی اے) پولیس نے نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ کے بھتہ خورشکیل بادشاہ گروہ کے 3 اہم کارندوں تنویر، شکیل اور وقاص کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے تین 9 ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد کرلی۔

ایس ایس پی ایس آئی یو امجد شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان نے فرار ہونے کی نیت سے پولیس پر فائرنگ بھی کی لیکن ایس آئی یو نے حکمت عملی سے تینوں مسلح ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان سے اہم انکشافات سامنے آگئے۔

امجد شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان پراپرٹی خریدنے اور بیچنے والوں کی ریکی کرتے تھے، ملزمان ایجنٹ بن کر پراپرٹی کے مالک کی تفصیلات حاصل کرتے تھے، غیر ملکی نمبروں سے مالکان کو بھتے کے فون اور دھمکیاں دی جاتی تھی۔

ایس ایس پی کے مطابق گروہ کا سرغنہ شہریوں سے اب تک لاکھوں روپے بھتہ طلب کر چکا ہے، گرفتار ملزمان کو ریکی کرنے پر 90 ہزار سے 2 لاکھ کی رقم ملتی تھی، رقم آن لائن جاز کیش اکاؤنٹ کے ذریعے بھیجی جاتی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کار لفٹنگ، پولیس پر فائرنگ اور غیر قانونی اسلحہ کے جرائم میں بھی ملوث ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف ایس آئی یو میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور گرفتار ملزمان سے مزید انٹیروگیشن کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • زمین اور گھر خریدنے و بیچنے والوں سے بھتہ طلب کرنے والے لیاری گینگ کے 3 کارندے گرفتار
  • لندن جانے والی ٹرین میں چاقو حملہ، 10 افراد زخمی، 2 گرفتار
  • شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے تین ملزمان گرفتار، پولیس دلہا کی گاڑی کو بھی بند کردیا
  • کراچی: حملے کی منصوبہ بندی ناکام، ایس آر اے کے انتہائی مطلوب 2 دہشتگرد گرفتار
  • لاہور پولیس نے اسنوکر کلب پر کارروائی، ایم پی اے کے بیٹے سمیت کئی ملزمان گرفتار
  • حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث افغان شہری سمیت 3 ملزمان گرفتار
  • بلوچستان، ایف آئی کی انسانی اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، 10 افراد گرفتار
  • ایف آئی اے کراچی زون کی کارروائی: غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار
  • پڈعیدن: پولیس کی کراچی جانے والی کار پر کارروائی، منشیات ڈیلر گرفتار
  • جہلم: گائے کو کلہاڑی سے شدید زخمی کرنے پر 2 افراد گرفتار