Express News:
2026-07-24@06:20:12 GMT

کراچی؛ بارش کا سسٹم ڈیپ ڈپریشن سے ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا

اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT

کراچی:

شہر قائد میں بارش برسانے والے مون سون سسٹم کی شدت میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے اور یہ ڈیپ ڈپریشن سے ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے۔

کے مطابق ڈپریشن میں بدلنے کے باوجود بھی یہ شدت والا سسٹم ہی ہے، جس کے باعث کراچی میں آج دوپہر سے تیز اور موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان انجم نذیر ضیغم کے مطابق اس وقت سسٹم حیدرآباد سے 50 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے، جہاں کل سے اب تک 85 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہو چکی ہے جب کہ ڈیپلو میں 108 ملی میٹر بارش ہوئی۔ یہ سسٹم 11 ستمبر تک بلوچستان کے ساحل کے قریب پہنچ کر ختم ہوگا۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں آج شدید بارش کے 4 سے 6 اسپیل متوقع ہیں، جن میں بعض مقامات پر بارش 100 ملی میٹر سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ غیر معمولی موسم کا نظام ہے جو بھارت کی جانب سے سندھ میں داخل ہوا ہے اور اس کا راستہ پیچیدہ ہونے کے باعث بارش کی شدت مختلف علاقوں میں مختلف رہ سکتی ہے۔

شدید بارش کے پیش نظر اربن فلڈنگ کے خطرے کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے، جبکہ ملیر ندی میں گزشتہ روز طویل عرصے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوئی۔ اسی باعث جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے آج کے تمام امتحانات ملتوی کر کے ورک فرام ہوم پالیسی نافذ کردی ہے اور آن لائن کلاسز لینے کا اعلان کیا ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق طلباء اور اسٹاف کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا۔

کراچی میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ موسمیات نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، بجلی کے کھمبوں اور ننگی تاروں سے دور رہیں اور ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ریسکیو اداروں سے رابطہ کریں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن