پاکستان اس وقت شدید موسمی و آبی بحران کی لپیٹ میں ہے۔ بھارت نے ایک بار پھر دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا ہے، جس کے بعد پنجاب اور سندھ میں بڑے سیلاب کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے پاکستانی وزارتِ آبی وسائل کو باضابطہ ہائی فلڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے، جو خطرے کی سنگینی کو واضح کرتا ہے۔
ستلج اور چناب میں پانی کی سطح بلند، ملتان کو بچانے کی تدابیر
دریائے چناب کا دوسرا بڑا سیلابی ریلا ملتان کے ہیڈ محمد والا کی طرف بڑھ رہا ہے، جس کے باعث انتظامیہ نے شہر کو بچانے کے لیے شیر شاہ بند میں شگاف ڈالنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔
اکبر بند اور گرے والا بند پر بھی سخت نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔
ملتان کے نواحی علاقوں میں 5 سے 10 فٹ تک پانی کھڑا ہو چکا ہے۔ دوسری طرف، کبیروالا میں دریائے راوی اور چناب میں بھی سیلاب کی شدت برقرار ہے، جس کے نتیجے میں گندم سے بھری ہزاروں بوریاں ضائع ہو گئیں۔
 شدید بارشیں — فیصل آباد کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
پنجاب کے کئی شہروں میں بارش نے تباہی مچائی ہے۔ فیصل آباد میں 30 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
غلام محمد آباد میں 184 ملی میٹر
علامہ اقبال کالونی میں 175 ملی میٹر
گلستان کالونی میں 170 ملی میٹر
جیل روڈ اور مدینہ ٹاؤن سمیت کئی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا
شہریوں کو مجبوراً چھتوں پر پناہ لینی پڑی یا محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا۔
 لاہور میں بھی معمولات زندگی درہم برہم
لاہور کے مختلف علاقوں میں مسلسل موسلا دھار بارش کے باعث سڑکیں ندی نالوں میں بدل گئیں، جبکہ واسا کے 80 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر جانے سے شہر کا بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا۔
سندھ میں خطرے کی گھنٹی — گڈو اور سکھر بیراج پر پانی کی سطح مسلسل بلند
گڈو بیراج پر پانی کی آمد 4 لاکھ 43 ہزار کیوسک سے تجاوز کر گئی ہے، جس کے باعث کشمور، سکھر اور سیہون کے کچے علاقوں میں خطرے کی شدت بڑھ گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے سندھ کے مطابق   سیلاب سے 200 دیہات اور 2 لاکھ 24 ہزار افراد متاثر ہو سکتے ہیں
گڈو اور سکھر سے آنے والا بڑا ریلا سیہون تک پہنچنے والا ہے
سکھر اور گردونواح میں مسلسل بارش کے باعث نہری بند کمزور پڑنے لگے ہیں۔
پنوعاقل کے قریب کورائی واہ اور مہیسرو واہ میں تین مقامات پر شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ فصلیں تباہ ہو گئیں۔

Post Views: 5.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: علاقوں میں کے باعث

پڑھیں:

ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ

سٹی 42 : سیالکوٹ میں  ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔ 

   ہیڈ مرالہ میں مجموعی پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 857 کیوسک، ہے ۔دریائے چناب میں اخراج 1 لاکھ 80 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔ 

جموں توی میں 11 ہزار 868  کیوسک جبکہ مناور توی میں 5 ہزار 747 کیوسک پانی ریکارڈ  کیا گیا ۔ دریائے چناب میں  بہاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 441 کیوسک ہے ۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا