دہشتگردی کسی صورت قابل قبول نہیں، بلوچستان کے عوام ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ دہشتگردی چاہے مذہب کے نام پر ہو یا قوم پرستی کے اس کا عوامی حقوق یا ترقی سے کوئی تعلق نہیں اور بلوچستان کے عوام دہشتگردوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں، ہم کسی صورت سرینڈر نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا اپنے آبائی علاقے بیکڑ کا دورہ
قلعہ سیف اللہ میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام امن اور بھائی چارے کا دین ہے اور جو لوگ مذہب کے نام پر بندوق اٹھاتے ہیں وہ دین دشمن عناصر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح جو قوم پرستی یا حقوق کے نام پر ہتھیار اٹھاتے ہیں وہ ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے معصوم شہریوں اور مسافروں کے قتل کو ناقابل معافی جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام ان درندہ صفت عناصر کے خلاف متحد ہیں۔ انہوں نے کوئٹہ میں سیاسی جلسے پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست ایسی بزدلانہ کارروائیوں کے آگے جھکنے والی نہیں۔
عوام کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیحوزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے معدنی وسائل پر پہلا حق مقامی عوام کا ہے اور ان وسائل پر قبضے کی کسی بھی کوشش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
مزید پڑھیے: 14 اگست کو سیکیورٹی اداروں نے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچایا، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا انکشاف
سرفراز بگٹی نے کہا کہ عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے حقوق کا محافظ بن کر کھڑا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا۔
ترقیاتی منصوبوں کا اعلانخطاب کے دوران وزیر اعلیٰ نے قلعہ سیف اللہ کی ترقی کے لیے متعدد منصوبوں کا اعلان کیا جن میں کان مہترزئی ڈیم کی تعمیر بھی شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ قبائلی احترام، بھائی چارے اور یکجہتی کا رشتہ اٹوٹ ہے جسے کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی۔
احتجاج آئینی حق مگر عوام کو تکلیف دینا ناقابل قبولوزیر اعلیٰ نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے لیکن سڑکیں بند کرنا، عوام کو تکلیف دینا اور روزمرہ زندگی میں خلل ڈالنا آئین و قانون کے منافی ہے۔
مزید پڑھیں: سرفراز بگٹی کی شاہ لطیف بھٹائی کی درگاہ پر حاضری، ادبی کانفرنس میں شرکت
انہوں نے تمام سیاسی، قبائلی اور سماجی طبقات سے اپیل کی کہ وہ ریاستی اداروں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ بلوچستان میں امن، ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان بلوچستان منصوبے قلعہ سیف اللہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان بلوچستان منصوبے قلعہ سیف اللہ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیر اعلی نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔