کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع اور بلوچستان میں سیلاب کا الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے باعث سیلاب کا الرٹ جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق این ڈی ایم اے کے ترجمان کی جانب سے جاری الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ ممکنہ بارشوں کا امکان ہے جس کے باعث سیلابی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ میں کراچی، حیدرآباد، جامشورو، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، دادو، جیکب آباد اور دیگر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جس کے باعث نشیبی اورشہری علاقے زیر آب آنے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق سکھر، روہڑی، لاڑکانہ، شکارپور، گھوٹکی اور کشمور میں بھی وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا امکان ہے جس کے باعث کیرتھر رینج میں برساتی ریلوں کے باعث سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔
اس کے علاوہ بلوچستان کے جنوبی و مشرقی اضلاع میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بار ش متوقع ہے جس کے تحت لسبیلہ، حب، خضدار، اواران، بارکھان، سوئی، سبی، ڈیرہ بگٹی، نصیرآباد، کوہلو، قلات اور ژوب میں بارشیں ہوسکتی ہیں۔
اس کے علاوہ کیچ، گوادر، پسنی، اورماڑہ، سوراب اور جنوبی واشک میں بھی بارش متوقع ہے جس کے باعث وڈھ، خضدار، بیلا، اورماڑہ، ہنگول ویلی کے علاقوں میں برساتی ندی نالوں میں طغیانی، کچے مکانات،زرعی زمینیں اور ابطہ سڑکیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
این ڈی ایم این اے نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، کمزورتعمیرات اور درختوں سے دور رہیں جبکہ گاڑیاں محفوظ مقامات پر پارک کریں۔
این ڈی ایم اے نے مشورہ دیا ہے کہ پانی میں ڈوبی سڑکوں اور انڈر پاسزکو کراس کرنے سے گریز کریں جبکہ ممکنہ سیلابی صورتحال کے خطرے سے دوچار علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈی ایم اے ہے جس کے کے باعث
پڑھیں:
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
اسلام آباد: مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ کروڈ پہلی بار 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا، جبکہ امریکی خام تیل بھی 90 ڈالر فی بیرل سے اوپر پہنچ گیا۔
تازہ عالمی مارکیٹ رپورٹس کے مطابق خطے میں جاری غیر یقینی صورتحال اور سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات نے خام تیل کی قیمتوں کو نئی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔
ماہرین توانائی کا کہنا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ کی صورتحال مزید کشیدہ ہوئی اور تیل کی ترسیل متاثر ہوئی تو برینٹ کروڈ کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔
تیل کی قیمتیں کیوں بڑھ رہی ہیں؟
تجزیہ کاروں کے مطابق ایران سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات، بحیرہ احمر میں حوثیوں کی جانب سے بحری سرگرمیوں میں رکاوٹ اور اہم تجارتی راستوں پر بڑھتے ہوئے خطرات نے عالمی توانائی مارکیٹ کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے اہم آئل ٹرمینل جزیرہ خارگ کو کسی بھی ممکنہ نقصان یا تیل کی صنعت میں ہڑتال کی صورت میں عالمی سطح پر سپلائی مزید متاثر ہو سکتی ہے، جس سے قیمتوں میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔
پاکستان پر کیا اثر پڑ سکتا ہے؟
توانائی ماہرین کے مطابق اگر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو پاکستان میں بھی پیٹرول، ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ، بجلی کی پیداوار، صنعتی لاگت اور مہنگائی پر بھی اس کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ عالمی تیل منڈی میں جاری غیر یقینی صورتحال برقرار رہی تو نہ صرف توانائی کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں بلکہ عالمی معیشت اور سپلائی چین بھی شدید دباؤ کا شکار ہو سکتی ہے۔