دریائے چناب میں سیلابی صورتحال، ٹرین سروس معطل
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
لاہور:
دریائے چناب میں سیلابی صورت حال کے باعث متعدد سیکشنز پر ٹریک متاثر ہونے پر ٹرین سروس معطل کردی گئی اور شیڈول میں مزید تبدیلی کا امکان ہے۔
پاکستان ریلوے کے ترجمان کے مطابق ملتان، میانوالی، راولپنڈی سیکشن پر ٹریک متاثر ہوا ہے اور اسی وجہ سے ٹرین آپریشن بند ہوگیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ تھل ایکسپریس 129 اپ اور 130 ڈاؤن تا حکم ثانی معطل کردیا گیا ہے، مہر ایکسپریس 127 اپ اور 128 ڈاؤن کی سروس بند کر دی گئی۔
ریلوے حکام نے بتایا کہ مسافر سفر سے پہلے ٹرین کی تازہ صورت حال معلوم کریں کیونکہ سیلابی ریلے نے ٹریک کو نقصان پہنچایا ہے اور ریلوے آپریشن متاثر ہے۔
مزید بتایا گیا کہ متاثرہ سیکشن پر مرمتی کام مکمل ہونے تک ٹرینیں بند رہیں گی جبکہ مسافروں کو متبادل ٹرینوں یا راستوں سے سفر کی ہدایت کی گئی ہے۔
ریلوے ترجمان نے بتایا کہ عوام کی سہولت کے لیے ہیلپ لائن فعال کر دی گئی ہے اور سیلابی صورت حال کے باعث شیڈول میں مزید تبدیلی کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کی سیلابی صورتحال پر بریفنگ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل معین وٹو نے کہا ہے کہ تربیلا ڈیم 27 اگست سے 100 فیصد اپنی مکمل گنجائش پر پہنچ چکا ہے، جبکہ منگلا ڈیم 95 فیصد بھرا ہوا ہے اور اس میں مزید 5 فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش موجود ہے۔ وفاقی وزیر نے سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوے کہا کہ دریائے چناب پنجند کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کی سطح میں کمی آ رہی ہے جبکہ دریائے سندھ گدو بیراج کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ لیکن پانی کی سطح معمول کے قریب برقرار ہے۔اسی طرح سکھر بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کی سطح مستحکم ہے، جبکہ کوٹری بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے اور سطح برقرار ہے، جس سے حکومتی اداروں کی جانب سے حفاظتی اقدامات جاری ہیں۔وفاقی وزیر معین وٹو نے عوام کو یقین دہانی کروائی ہے کہ سیلابی صورتحال پر مسلسل نگرانی جاری ہے اور متعلقہ محکمے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں تاکہ سیلاب کے اثرات کو کم سے کم کیا جا سکے۔