منیشا کوئرالہ نے نیپال میں مظاہرین کیخلاف جاری پرتشدد کریک ڈاؤن پر آواز بلند کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز


نیپالی نژاد بھارتی اداکارہ منیشا کوئرالہ نے نیپال میں مظاہرین کیخلاف جاری پرتشدد کریک ڈاؤن پر اپنا ردعمل دے دیا ہے۔

منیشا نے سوشل میڈیا پر نیپالی زبان میں ایک پیغام جاری کیا ہے جس کیساتھ خون سے بھرے ایک جوتے کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

اداکارہ نے نیپالی زبان میں لکھا کہ ’آج نیپال کیلئے ایک سیاہ دن ہے جب گولیوں کے زریعے عوام کی آواز دبانے کی کوشش کی گئی اور بدعنوانی کیخلاف عوام کے غصے اور انصاف کے مطالبے کا جواب گولیوں سے دیا گیا‘۔

اداکارہ کی جانب سے یہ پیغام جنریشن زی کے مظاہرین پر ہونے والے پرتشدد کریک ڈاؤن کے بعد سامنے آیا ہے جنہوں نے بدعنوانی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر حکومت کی متنازع پابندی کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا تھا۔

واضح رہے کہ نیپال میں جنریشن زی کی جانب سے وزیرِ اعظم کے پی شرما اولی کی سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف مظاہرے ہوئے جن کے نتیجے میں 21 اموات ہوچکی ہیں اور 250 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت نے ستلج میں پھر پانی چھوڑ دیا، ہریکے اور فیروز پور انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ والد کے انتقال کے بعد کنسرٹ کرنے پر تنقید کرنے والوں کو عاطف اسلم کا دوٹوک جواب پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ریچھ کے حملے سے زخمی چین اور روس کی مشترکہ پروڈکشن فلم “ریڈ سلک” کا بیجنگ میں پریمیئر کپور خاندان کا مشہور اداکار خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو مبینہ اغواء کرنے کا کیس، عدالت سے اہم فیصلہ آگیا کمرشل فیملی کامیڈی تھیٹر پلے چاندنی چوک ہفتہ اور اتوار کو سرسید میموریل کلچر سنٹر اتاترک ایونیومیں پیش کیا جا رہا ہے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پرتشدد کریک ڈاؤن نیپال میں نے نیپال

پڑھیں:

اسلام آباد ـ:پولیس اہلکاروں پرتشدد کرنے والا نوجوان گرفتار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251103-08-10
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گزشتہ رات آئی 8 مرکز میں پیش آیا۔ جہاں نوجوان نے آئی 8 مرکز میں ہلڑ بازی کی اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔ ملزم کی پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور گالم گلوچ کی وڈیو بھی سامنے آئی تھی۔ وڈیو میں ملزم کو پولیس اہلکاروں سے جھگڑتے اور گالم گلوچ کرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ بعد ازاں وہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوتا بھی نظر آ رہا ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • سموگ‘ فضائی آلودگی کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن‘ 27 مقدمات‘ متعدد گرفتار
  • اسلام آباد ـ:پولیس اہلکاروں پرتشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • پتھاروں کیخلاف کریک ڈائون ڈراما نکلا، توڑ جوڑ کے بعد اجازت نامے دے دیے
  • بلال مقصود نے سوشل میڈیا پر کراچی کے پارک میں موجود مردہ کوؤں کی ویڈیو شیئر کردی، یہ ماجرا کیا ہے؟
  • لاہورمیں زیرِ زمین پانی کی سطح بلند کرنے کے لیے نیا منصوبہ شروع
  • لاہور میں زیر زمین پانی کی سطح بلند کرنے کا منصوبہ 
  • آئمہ کرام کی رجسٹریشن کیلئے کوئی قواعد و ضوابط جاری نہیں کیے، محکمہ داخلہ
  • کراچی: آئی جی سندھ کا بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون کا حکم
  • شکارپور، پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کامیاب کریک ڈائون
  • تنزانیہ میں اپوزیشن کا انتخابات کیخلاف ماننے سے انکار؛ مظاہروں میں 700 ہلاکتیں