نیپال میں فوج نے حکومت کی کمان سنبھال لی
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
کھٹمنڈو: نیپال میں فوج نے حکومت کی کمان سنبھال لی، نیپالی حکومت کے تمام وزراءمستعفی ہو گئے، فوج نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کر دی۔نیپال میں جاری حکومت مخالف پرتشدد مظاہروں کے بعد نیپال کی فوج نے ملک کے حکومتی امور کی کمان سنبھال لی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپالی فوج نے موقف اختیار کیا ہے کہ ملک کی سیکورٹی اور پرتشدد واقعات کو روکنے کےلیے حکومت سنبھالی ہے۔
نیپالی فوج نے عوام سے پرتشدد مظاہرے ترک کرنے اور پرامن ہو جانے کی اپیل کی ہے جبکہ نیپالی فوج کی جانب سے حکومت سنبھالنے سے قبل نیپالی حکومت کے تمام وزراءمستعفی ہو گئے۔ نیپال میں حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عائد پابندی ختم کرنے کے باوجود دارالحکومت کھٹمنڈو سمیت مختلف شہروں میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور وزیراعظم کے پی شرما اولی بھی مستعفی ہو گئے ہیں۔بی بی سی اردو کے مطابق نیپال میں سوشل میڈیا پر پابندی اور مبینہ سیاسی بدعنوانی کے خلاف دارالحکومت کھٹمنڈو میں ہونے والے احتجاج میں متعدد اموات پر وزیراعظم کے پی شرما اولی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ ملک میں جاری پرتشدد احتجاج کے دوران اب تک 21 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اس صورتحال میں نیپال کے وزیر داخلہ اور وزیر صحت سمیت3وزرا نے اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تاہم مظاہرین نے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا اور منگل کی دوپہروزیراعظم بھی مستعفی ہو گئے۔وزیراعظم نے بیان میں کہا کہ انہوں نے موجودہ بحران کے آئینی حل کی راہ ہموار کرنے کے لئے استعفیٰ دیا ہے۔ پیر کو شروع ہونے والے احتجاج کے بعد حکومت نے رات گئے سوشل میڈیا ایپس پر عائد پابندی ختم کر دی لیکن منگل کی صبح بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رہا۔ اس دوران کئی اہم سیاستدانوں کی رہائش گاہوں پر حملہ کیا گیا اور توڑ پھوڑ کی گئی، جن میں مستعفی ہونے والے وزیراعظم کے پی شرما اولی کے گھر پر حملہ کر کے اسے نذر آتش کر دیا گیا اور وزرا اور سابق وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا کے گھروں پر بھی حملہ کیا گیا ، فوج نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے وزرا کو گھروں سے نکالا ہے۔
اس کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے ہیڈکوارٹرز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ سول سروس ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر موہن ریگمی نے بی بی سی کو بتایا کہ منگل کو ہونے والے احتجاج کے دوران مزید 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ اس سے قبل پیر کو 19 افراد کی اموات کی تصدیق کی گئی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت 90 سے زیادہ افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: مستعفی ہو گئے نیپال میں ہونے والے فوج نے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔