ون ڈے اور ٹی20 پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری، قومی کھلاڑیوں کی پوزیشن کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے اور ٹی20 فارمیٹ کے کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی۔
ون ڈے بیٹرز کی فہرست میں بھارت کے شبمن گل بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ پاکستان کے بابر اعظم اپنی تیسری پوزیشن پر برقرار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، پاکستانی کھلاڑی فہرست میں کہاں ہیں؟
اسی طرح انگلینڈ کے جو روٹ 5 درجے ترقی کے بعد 19ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ جوز بٹلر 7 درجے بہتری کے ساتھ 35ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔
ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے کیشو مہراج کا بدستور پہلا نمبرون ڈے بولرز کی رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے کیشو مہراج بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔ انگلینڈ کے جوفرا آرچر 16 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے، جبکہ عادل رشید 7 درجے بہتری کے ساتھ 8ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
پاکستان کا کوئی بولر ون ڈے کے ٹاپ 10 میں شامل نہیں، جبکہ شاہین آفریدی 2 درجے تنزلی کے بعد 16ویں نمبر پر چلے گئے۔
ون ڈے آل راؤنڈرز میں زمبابوے کے سکندر رضا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
ٹی20 رینکنگ میں بھارت کے ابھیشیک شرما بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔ سری لنکا کے کوشال پریرا 3 درجے ترقی کے بعد 9ویں نمبر پر آگئے، جبکہ یو اے ای کے کپتان محمد وسیم 4 درجے بہتری کے ساتھ 22ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔
بابر اعظم اور محمد رضوان کی تنزلیپاکستان کے بابر اعظم 3 درجے تنزلی کے بعد 24ویں نمبر پر چلے گئے، جبکہ محمد رضوان 6 درجے تنزلی کے بعد 28ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔
اس کے علاوہ حسن نواز بھی 4 درجے تنزلی کے ساتھ 35ویں پوزیشن پر آگئے۔ جبکہ قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا 2 درجے ترقی کے بعد 57ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
ٹی20 بولنگ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔ افغانستان کے راشد خان ایک درجہ تنزلی کے بعد 9ویں نمبر پر آگئے، جبکہ پاکستان کے سفیان مقیم نے 7 درجے لمبی چھلانگ لگا کر 15ویں پوزیشن حاصل کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ: ٹی 20 کی ٹاپ 20 فہرست سے پاکستانی بولرز غائب
اسی طرح شاہین آفریدی 4 درجے بہتری کے ساتھ 22ویں نمبر پر آگئے اور ابرار احمد 39 درجے ترقی کے بعد 28ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
ٹی20 آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھارت کے ہاردک پانڈیا بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے صائم ایوب بھی ٹاپ 10 آل راؤنڈرز میں شامل ہو گئے ہیں، وہ 5 درجے ترقی کے بعد 10ویں نمبر پر پہنچے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews شاہین آفریدی صائم ایوب قومی کرکٹ ٹیم قومی کھلاڑی نئی رینکنگ جاری وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شاہین ا فریدی صائم ایوب قومی کرکٹ ٹیم قومی کھلاڑی وی نیوز بدستور پہلے نمبر پر ہیں درجے بہتری کے ساتھ درجے ترقی کے بعد درجے تنزلی کے تنزلی کے بعد نمبر پر پہنچ پر پہنچ گئے پاکستان کے پوزیشن پر
پڑھیں:
سندھ : گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی میں مزید 2 ماہ کا اضافہ
ویب ڈیسک:سندھ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی میں مزید 2 ماہ کا اضافہ کر دیا گیا۔
محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کی تاریخ میں توسیع کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
نئے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی جدید سکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹس کی آخری تاریخ اب 31 دسمبر 2025 ہے۔
واضح رہے کہ سندھ میں اجرک والی نمبر پلیٹس کی ڈیڈ لائن 31 اکتوبر کو ختم ہو چکی ہے۔
پنجاب بار کونسل کی 75 نشستوں کیلئے پولنگ جاری
دوسری جانب محکمہ ایکسائز کا بتانا ہے کہ سندھ بھر میں تقریباً 65 لاکھ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہیں، صرف کراچی میں یہ تعداد 33 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔
بیشتر شہری موٹر سائیکلیں خرید تو لیتے ہیں لیکن انہیں اپنے نام رجسٹرڈ نہیں کرواتے، بلکہ اوپن لیٹر پر ہی استعمال کرتے ہیں جو قانوناً جرم ہے۔