مٹیاری کے میلے میں قائم چڑیا گھر سے خطرناک سانپ فرار، شہری خوفزدہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
ہالا:
مٹیاری کے سالانہ میلے میں قائم عارضی چڑیا گھر سے ایک بڑا اور خطرناک اژدھا نما سانپ فرار ہو گیا، جس کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
سانپ کے فرار کو دو روز گزر چکے ہیں تاہم اب تک اس کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ وہ خوف کے باعث گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کر رہے ہیں، خاص طور پر بچے اور خواتین شدید خوف میں مبتلا ہیں۔
اس غیر معمولی صورتحال کے باوجود محکمہ وائلڈ لائف کی کوئی ٹیم موقع پر موجود نہیں جبکہ مقامی انتظامیہ بھی مکمل خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
چڑیا گھر کا مالک جو سانپ کی تلاش میں ناکام رہا عوام کو تسلی دیتے ہوئے دعویٰ کر رہا ہے کہ سانپ کا زہر پہلے ہی نکال دیا گیا تھا اور لوگوں کو ڈرنے کی ضرورت نہیں۔
تاہم عوام کا کہنا ہے کہ جب تک سانپ کو پکڑ کر محفوظ مقام پر منتقل نہیں کیا جاتا صرف دعووں سے خوف دور نہیں کیا جا سکتا۔
شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ وائلڈ لائف سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ علاقے میں خوف کی فضا ختم ہو اور معمولاتِ زندگی بحال ہو سکیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایس ایس پی عارف اسلم رائو نے مٹیاری کا چارج سنبھال لیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-11-12
مٹیاری (نمائندہ جسارت) مٹیاری میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایس پی محمد عارف اسلم راؤ نے چارج سنبھالنے کے بعد پولیس کے نظام میں بہتری کے لیے ابتدائی اقدامات اٹھا لیے ہیں،مٹیاری میں تعیناتی کے فوری بعد ایس ایس پی محمد عارف اسلم راؤ نے ضلع کے تمام ایس ایچ اوز اور سب ڈویڑنل افسران کے ساتھ تعارفی اجلاس منعقد کیا، جس میں پولیس کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے عملی فیصلے کیے گئے. پولیس ترجمان کے مطابقایس ایس پی کی جانب سے سب سے پہلا قدم پولیس موبائل گاڑیوں کے لیے فیول کارڈ کا اجرا تھا، تاکہ تھانوں میں تعینات ایس ایچ اوز کو ایندھن کی کمی جیسے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے، اس کے ساتھ ہی ضلع بھر کے 16 تھانوں کے لیے الگ الگ بجٹ بھی مختص کیا گیا ہے.ایس ایس پی مٹیاری نے اپنے افسران کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے کاروبار اور کسی بھی قسم کے جرائم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔