لاہور(نیوز ڈیسک) سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی سے ایم کیوایم کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت ایم کیوایم کے مرکزی رہنما اور تحریک صوبہ پوٹھوہار کے کنوینر زاہد ملک کر رہے تھے۔ ملاقات محمد علی درانی کی رہائش گاہ پر ہوئی جس میں ملک میں سیلاب کی صورتحال اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایم کیوایم کے وفد نے ملک میں انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کے قیام اور صوبہ بہاولپور کی بحالی کی جدوجہد پر محمد علی درانی کو خراج تحسین پیش کیا۔ اجلاس میں ملک میں نئے صوبوں کے قیام کے لیے مشترکہ کاوشوں پر اتفاق کیا گیا۔

محمد علی درانی نے گفتگو میں کہا کہ نئے صوبے، نیشنل فنانس کمیشن کی منصفانہ تقسیم اور صوبائی سطح پر فنانس کمیشن کے اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انتظامی بنیادوں پر صوبے بننے سے گورننس بہتر ہوگی اور عوام کے مسائل حل ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب کی سنگین صورتحال کے پیش نظر ملک میں نیشنل ایمرجنسی نافذ کی جائے۔ ان کے مطابق بلدیاتی نظام نہ ہونے کے باعث سیلاب نے حالات کو مزید خراب کیا ہے جبکہ صوبوں کے وسائل مخصوص شہروں تک محدود رہنے سے عوام کے مسائل بڑھ رہے ہیں۔

محمد علی درانی نے زور دیا کہ صوبوں کے وسائل کسی وزیر اعلیٰ کی صوابدید پر نہیں بلکہ آئینی فارمولے کے تحت مساوی طور پر تمام علاقوں پر خرچ ہونے چاہییں۔ انہوں نے صوبہ پوٹھوہار کے قیام کے لیے تحریک شروع کرنے پر زاہد ملک کو مبارک باد بھی دی

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: محمد علی درانی ایم کیوایم صوبوں کے کے قیام ملک میں

پڑھیں:

وزیراعظم کی   آج سعودی ولی عہدسے اہم ملاقات طے

وزیراعظم شہباز شریف آج (بدھ)سعودی عرب کے ایک روزہ دورے پرجائیں گے،وہ اس دورے میں سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کریں گے اس ملاقات میں قطر پرا سرائیلی حملے سے پیدا ہونے والی صورتحال اور عرب اسلامی ممالک کے سربراہان کی سربراہی کانفرنس میں ہونے والے فیصلوں اور اعلامیہ سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔ذ رائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اس ملاقات میں امریکہ میں یو این جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنی مجوزہ ملاقات کے حوالے سے بھی مشاورت کریں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے میں وزیراعظم کےہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی بھی شریک ہوں گے۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • آغا سراج درانی عارضۂ قلب کے باعث اسپتال میں داخل
  • سندھ اسمبلی کے سابق اسپیکر کی اچانک طبیعت ناساز ،آئی سی یو میں داخل
  • پاکستان اور مالدیپ کے اسپیکرز کی ملاقات، دوطرفہ پارلیمانی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • وزیراعظم کی   آج سعودی ولی عہدسے اہم ملاقات طے
  • پاکستان کی پہلی جامع ’ویٹ پالیسی‘ کی تیاری، صوبوں کے ساتھ مشاورت کا آغاز
  • مشرق ڈیجیٹل بینک کا قیام پاکستان میں کیش لیس کاروبار اور مالیاتی شعبے کی ترقی و فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف کا مشرق ڈیجیٹل ریٹیل بینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب
  • مشرق ڈیجیٹل بینک کا قیام پاکستان میں کیش لیس کاروبار اورمالیاتی شعبے کی ترقی و فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف کا مشرق ڈیجیٹل ریٹیل بینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب
  • وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر سے ملاقات، قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق
  • چین اور امریکہ کے درمیان ٹک ٹاک کے مسئلے کے مناسب حل کے لیے بنیادی فریم ورک پر اتفاق
  • تعلقات کے فروغ پر پاک، چین، روس اتفاق