وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر قطر روانہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر قطر روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر قطر روانہ ہوگئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف قطر پر اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں امیر قطر عزت مآب شیخ تمیم بن حماد الثانی، قطری شاہی خاندان اور قطری عوام سے یکجہتی کیلئے دوحہ روانہ ہوئے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیرِ اعظم کے ہمراہ پاکستانی وفد میں شریک ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم دوحہ میں قطری امیر عزت مآب شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کریں گے، دوران ملاقات دوحہ پر بلاجواز اسرائیلی جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کے صریح منافی حملے کے تناظر میں قطری امیر اور قطری عوام سے یکجہتی کا اظہار کریں گے۔
ملاقات میں اسرائیل کے خطے کے مختلف ممالک پر بلاجواز حملوں اور مسلسل جارحیت کے ساتھ خطے میں امن کے قیام کیلئے مشاورت ہوگی۔
یاد رہے کہ قطر اور پاکستان کے مابین دیرینہ تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں جو مشترکہ عقیدے اور اقدار پر مبنی ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخیبر پختونخوا میں آپریشنز کے دوران بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 19 دہشتگرد ہلاک خیبر پختونخوا میں آپریشنز کے دوران بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 19 دہشتگرد ہلاک وزارت قانون اور ایف پی سی سی آئی میں ثالثی و مصالحتی نظام کو فروغ دینے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ایشیا کپ، بھارت نے یکطرفہ مقابلے میں یو اے ای کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی ملتان، اوچ شریف روڈ پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ، پانی بستی لانگ،بستی کنہوں اور بہادر پور کی جانب موڑاجائیگا سفری پابندیوں کے شکار پاکستانیوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین نیب 15ستمبر کو ذاتی حیثیت میں لاہور ہائیکورٹ طلبCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شہباز شریف کے ہمراہ
پڑھیں:
ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔