چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی) ہمارے خلاف رات کی تاریکی میں فیصلے کرتا ہے، الیکشن کمیشن نے ممبران اسمبلی کو نا اہل کیا، اس کے خلاف پشاور ہائیکورٹ آئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے احاطے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ سے مطالبہ ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ آزاد عدلیہ کے لیے چاہیے کہ ججز پر دباؤ نہ ہو، اگرججز بھی کہہ رہے ہیں کہ ہمیں انصاف نہیں مل رہا تو پھر عوام کہاں جائیں گے؟ پاکستان کی عدلیہ ہمیشہ متنازع رہی لیکن 26 ویں ترمیم کے بعد عدلیہ مزید متنازع ہوگئی، بینچ بنانے کا اختیار ایگزیکٹو کے پاس ہو، ایسا دنیا میں کہیں بھی نہیں ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مضبوط ریاست وہ ہوتی ہے جس میں عدلیہ آزاد ہو، مضبوط ادارے ہوں، بانی عمران خان، ان کی جماعت پی ٹی آئی جمہوریت اور آزاد عدلیہ کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام نہیں ہوگا تو ملک ترقی نہیں کرسکتا، اس وقت پنجاب میں 18 ہزار ایکڑ پر محیط فصلیں تباہ ہوئی ہے، پنجاب میں کئی اضلاع پانی میں ڈوب چکے ہیں، لوگوں کو اس طرح امداد نہیں پہنچائی گئی، جس طرح دی جانی چاہیے تھی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے عوامی اسمبلی لگائی، اس میں 76 ممبران شریک ہوئے، شبلی فراز چاروں صوبے کی نمائندگی کر رہے ہیں، پشاور میں جلسہ کر رہے ہیں، سیلاب کی وجہ سے جلسے کو ملتوی کیا تھا، ہم کوشش کررہے ہیں کہ ستمبر کے آخر تک جلسہ کریں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ایکشن ان ایڈ آف سول پاور کا مجھے اتنا زیادہ معلوم نہیں ہے کہ کیسے اسٹے آرڈر ہے، عوام کے خلاف کوئی قانون نہیں ہونا چاہیے، وفاقی حکومت نے سیلاب میں پختونخوا کی جو امداد کی وہ ناکافی ہے، میں نے اسمبلی فلور پر بھی کہا کہ بجلی کا نظام خراب ہے اس کو ٹھیک کریں، حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایم ڈی کیٹ امتحان بھی لیٹ کر لیں،تاکہ متاثرہ اضلاع کے بچوں کو تیاری کے لئے وقت مل جائے۔

سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے اس موقع پر کہا کہ بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ جیل میں زیادتیاں ہو رہی ہیں، چیف جسٹس آف پاکستان اس پر نظر ثانی کریں، سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال کے حالات سب کے سامنے ہیں، پاکستان میں بھی میڈیا سوشل میڈیا پر پابندیاں لگ چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کلاؤڈ برسٹ سے سیلاب آتا ہے، صوبائی حکومت نے بر وقت کارروائیاں کیں، پنجاب میں تو سب کو معلوم تھا سیلاب آیا ہے، مگراس سے بچاؤ کی کوئی تیاری نہیں کی گئی، کہاں گئے شہباز شریف، مریم نواز ؟ کوئی تیاری کیوں نہیں کی گئی؟۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر نے کہا کہ رہے ہیں

پڑھیں:

سپریم کورٹ نے ساس سسر کے قتل کے ملزم اکرم کی سزا کیخلاف اپیل خارج کردی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)سپریم کورٹ نے ساس اور سسر کے قتل کے مجرم اکرم کی اپیل خارج کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے سنائی گئی عمر قید کی سزا کو برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔منگل کوجسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نیکیس کی سماعت کی،سماعت کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ میاں بیوی میں جھگڑا نہیں تھا تو ساس سسرکو قتل کیوں کیا دن دیہاڑے دو افرادکو قتل کیا گیا، اور اب کہا جارہا ہے کہ غصہ آ گیا تھا۔

(جاری ہے)

جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ بیوی کو منانے گیا تھا تو ساتھ پستول لے کر کیوں گیا ۔ملزم کیوکیل پرنس ریحان نے کہا کہ میرا موکل بیوی کومنانے کے لیے میکے گیا تھا،جس پرجسٹس ہاشم کاکڑنے ریمارکس دیے کہ وکیل صاحب آپ تو لگتا ہے بغیر ریاست کے پرنس ہیں،جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ بعض اوقات مدعی بھی ایف آئی آر کے اندراج میں جھوٹ بولتے ہیں،قتل شوہر نے کیا لیکن ایف آئی آر میں مجرم کے والد کا نام بھی ڈال دیا گیا۔عدالت نے قرار دیا کہ جرم ثابت ہے اور سزا میں کمی کی کوئی وجہ نہیں،یوں سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے کا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا گیا اور مجرم کی اپیل مسترد کر دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • سزاؤں کا اتوار بازار ختم ہونا چاہیے، نفرتوں سے پاکستان کا نقصان ہوگا‘ بیرسٹر گوہر
  • چیئرمین پی ٹی اے کی عہدے سے ہٹانے کیخلاف اپیل کل سماعت کیلئے مقرر
  • سزاؤں کا اتوار بازار ختم ہونا چاہیے، نفرتوں سے پاکستان کا نقصان ہوگا، بیرسٹر گوہر
  •  اب سزاؤں کا اتوار بازار ختم ہونا چاہیے، نفرتوں سے حکومت کرنے سے پاکستان کا نقصان ہوگا:چیئرمین پی ٹی  آئی
  • سزاؤں کا اتوار بازار ختم ہونا چاہیے، نفرتوں سے پاکستان کا نقصان ہوگا: بیرسٹر گوہر
  • عدلیہ میں ججز ذاتی اختلافات رکھتے ہیں اور کھل کر سامنے آگئے ہیں، بیرسٹر گوہر
  • کیا قومی اسمبلی مالی سال سے ہٹ کر ٹیکس سے متعلق بل پاس کر سکتی ہے: سپریم کورٹ
  • سپریم کورٹ نے ساس سسر کے قتل کے ملزم اکرم کی سزا کیخلاف اپیل خارج کردی
  • تاحیات سیکیورٹی ریٹائرڈ ججز کیلئے ہے انکی بیواؤں کے لیے نہیں، سپریم کورٹ
  • احتجاج کیس، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی درخواست ضمانت خارج