خیبرپختونخوا : فورسز کی کامیاب کارروائیاں، بھارتی پراکسی گروہ سے تعلق رکھنے والے 19 دہشت گرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے شدت پسند گروہ “فتنہ الخوارج” سے تعلق رکھنے والے 19 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 9 اور 10 ستمبر کے دوران خیبرپختونخوا کے تین اضلاع میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر تین الگ الگ آپریشنز کیے گئے، جن میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
سب سے بڑی کارروائی ضلع مہمند کے علاقے گلونو میں کی گئی، جہاں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ایک مضبوط نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 دہشتگرد مارے گئے۔
شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں بھی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جہاں 4 مزید دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔ اس کے علاوہ بنوں میں ہونے والے ایک اور مقابلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔
ترجمان کے مطابق ہلاک کیے گئے دہشتگرد خطے میں متعدد حملوں اور تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ چھپے ہوئے دہشت گرد کو گرفتار یا ہلاک کیا جا سکے۔ ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج ملک میں بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور ایسی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
محسن نقوی کا خضدار میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
ویب ڈیسک:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خضدار میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے ۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئےکہا ہے کہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےاپنے پیغام میں کہاکہ پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے