پختونخوا کی وفاق سے الگ پالیسی اور سابقہ حکومت میں مذاکرات نے دہشتگردوں کو حوصلہ دیا، دی ڈپلومیٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)دہشتگردی کے خلاف کامیابی اور مثر حکمتِ عملی کے لیے قومی یکجہتی ناگزیر ہوتی ہے، انسداد دہشت گردی میں کامیابی کا انحصار تمام اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی اتحاد میں مضمر ہے۔عالمی جریدے نے خیبر پختونخوا حکومت کی وفاق سے مختلف پالیسی کو دہشتگردی کے خاتمے میں بڑا چیلنج قرار دے دیا۔
دی ڈپلومیٹ کے مطابق افواج پاکستان نے آپریشن ضربِ عضب اور ردالفساد جیسے کامیاب فوجی آپریشنز کیے لیکن گزشتہ دور حکومت میں فتن الخوارج سے مذاکرات اور واپسی کی غلط پالیسی نے دہشتگردوں کو حوصلہ دیا۔ پاکستان کی انسداد دہشت گردی کے خلاف کوششیں سیاسی اختلافات سے متاثر ہو رہی ہیں۔عالمی جریدے کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت وفاقی پالیسیوں سے ہٹ کر الگ راستہ اختیار کیے ہوئے ہے جبکہ وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت کی متضاد حکمت عملی نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے، خیبر پختونخوا حکومت اب بھی مذاکرات اور محدود کارروائیوں پر زور دے رہی ہے۔
دی ڈپلومیٹ کے مطابق افغان حکومت نے سیکڑوں فتن الخوارج کے حمایت یافتہ افراد کو حکومتی ڈھانچے میں شامل کیا جبکہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے فتن الخوارج کے خاتمے کے لیے افغان حکومت کے اقدامات کو غیر سنجیدہ قرار دیا۔غیر قانونی افغان مہاجرین کی واپسی پر بھی وفاق اور خیبر پختونخوا میں اختلافات ہیں۔ وفاق کا موقف ہے کہ غیر قانونی مہاجرین دہشگردوں کے لیے سہولت کاری کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ دی ڈپلومیٹ کے مطابق دہشتگرد بدامنی اور سیاسی اختلافات سے ہی فائدہ اٹھاتے ہیں، وفاق کی ہدایات کو نظر انداز کرنا خیبر پختونخوا کو شدت پسند لہر سے نہیں بچا سکتا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعراقی ایئرفورس کے کمانڈر کی ایئر چیف مارشل سے ملاقات، مشترکہ مشقیں اور تربیتی اقدامات پر اتفاق عراقی ایئرفورس کے کمانڈر کی ایئر چیف مارشل سے ملاقات، مشترکہ مشقیں اور تربیتی اقدامات پر اتفاق پاکستان اور یو اے ای کا منشیات کے خلاف مشترکہ کارروائیوں پر اتفاق ممبر ایڈمن سی ڈی اے طلعت محمود کی زیر صدارت اجلاس ،اسلام آباد شہر میں کیش لیس اکانومی کے فروغ کیلئے اقدامات کا جائزہ سپریم کورٹ 26ویں ترمیم کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے جلد مقرر کرے، بیرسٹر گوہر کا مطالبہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا پاک سیکریٹریٹ میں نئی تعمیر شدہ پارکنگ ایریا کا دورہ اسرائیلی جارحیت کو فوری روکا جائے، امت مسلمہ کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا، وزیراعظم کی امیر قطر سے ملاقات میں گفتگو TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا حکومت دی ڈپلومیٹ کے مطابق کے لیے

پڑھیں:

خیبر پختونخوا بار کونسل کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

بیان میں کہا گیا کہ پشاور ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ میں موبائل سگنلز کی بندش کے خلاف وکلا نے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر خیبر پختونخوا بار کونسل نے 18 ستمبر سے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ پشاور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 18 ستمبر سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال ہوگی اور کوئی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوگا۔ بیان میں کہا گیا کہ پشاور ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ میں موبائل سگنلز کی بندش کے خلاف وکلا نے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ پشاور بار ایسوسی ایشن کے مطابق موبائل سگنلز بندش کی وجہ سے وکلا اور سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے اور جب تک موبائل سگنلز کا مسئلہ حل نہیں ہوتا ہڑتال جاری رہے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کے اندر منافق موجود ہیں، علی امین گنڈا پور
  • خیبر پختونخوا بار کونسل کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
  • پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی اور دہشتگردوں کے مؤقف کی تائید کی، بیرسٹر عقیل ملک
  • خیبر پختونخوا کے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ میں کروڑوں کی بے قاعدگیوں کا انکشاف
  • سابقہ دور حکومت میں 39 کروڑ سے زائد رقم کی عدم وصولی کی نشاندہی
  • پشاور، سابقہ دور حکومت میں 39 کروڑ سے زائد رقم کی عدم وصولی کی نشاندہی
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اپنے ہی ساتھیوں پر برس پڑے
  • خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات
  • خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 31 دہشتگرد ہلاک
  • خیبر پختونخوا میں دو نئے پولیو کیسز کی تصدیق۔ تعداد 26 ہو گئی