سعودی کمپنی نے سیلاب متاثرین کیلئے ہزاروں لیٹر تیل پاکستان کے حوالے کردیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
سعودی کمپنی نے سیلاب متاثرین کیلئے ہزاروں لیٹر تیل پاکستان کے حوالے کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)سعودی کمپنی نے سیلاب متاثرین کیلئے ہزاروں لیٹر تیل پاکستان کے حوالے کردیا، سعودی سفیرنواف سعید المالکی نے نے 6 ہزار لیٹر ڈیزل اور پیٹرول این ڈی ایم اے کے حوالے کردیا۔
سعودی سفارتخانے میں سعودی کمپنی وافی انرجی کی طرف سے سیلاب متاثرین کی بحالی پریشن میں این ڈی ایم اے سے تعاون کیلئے 6 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل فراہم کرنے کی تقریب ہوئی۔ سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے پیٹرول اورڈیزل این ڈی ایم اے کے حوالے کیا۔
سعودی سفیر نواف سعید المالکی کا کہنا تھا کہ سعودی کمپنی نے سیلاب متاثرین کی بحالی میں تعاون کے طور پر این ڈی ایم اے کی معاوننت کی ہے۔ کمپنی سعودی عوام کی طرف سے تعاون کررہی ہے۔ ہم مشکل وقت میں پاکستانی بھائیوں کی مدد جاری رکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں۔ پاکستان میں امن خوشحالی اور ترقی کیلئے دعا گو ہوں۔ سی ای او وافی انرجی زبیر شیخ نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب میں بہت نقصان ہوا ہے ۔ مشکل وقت میں تعاون جاری رکھیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسسٹنٹ کمشنرجلالپور پیروالا ذوالفقار علی خان کو ناقص کارکردگی پرعہدے سے ہٹایا دیا گیا اسسٹنٹ کمشنرجلالپور پیروالا ذوالفقار علی خان کو ناقص کارکردگی پرعہدے سے ہٹایا دیا گیا بحریہ ٹاون کراچی میں بکنگ، خریدوفروخت اور اشتہارات پر مکمل پابندی عائد، پرویژنل این او سی بھی منسوخ پختونخوا کی وفاق سے الگ پالیسی اور سابقہ حکومت میں مذاکرات نے دہشتگردوں کو حوصلہ دیا، دی ڈپلومیٹ عراقی ایئرفورس کے کمانڈر کی ایئر چیف مارشل سے ملاقات، مشترکہ مشقیں اور تربیتی اقدامات پر اتفاق پاکستان اور یو اے ای کا منشیات کے خلاف مشترکہ کارروائیوں پر اتفاق ممبر ایڈمن سی ڈی اے طلعت محمود کی زیر صدارت اجلاس ،اسلام آباد شہر میں کیش لیس اکانومی کے فروغ کیلئے اقدامات کا جائزہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سعودی کمپنی نے سیلاب متاثرین کی کے حوالے کردیا ڈی ایم اے
پڑھیں:
اسمارٹ فون کیلئے 2 کلو وزنی کیس متعارف، کمپنی نے وجہ بھی بتادی
حال ہی میں ایک عجیب و غریب طرز کی فون کی کیسنگ سامنے آئی ہے جسے میٹر نیوروسائنس نامی کمپنی نے لانچ کیا ہے۔
اس کا نام 6 پاؤنڈ فون کیس ہے اور اس کا مقصد ہے کہ لوگوں کو ان کے اسمارٹ فونز استعمال کرنے کی عادت کم کرنے میں مدد فراہم کی جائے۔
یہ کیس تقریباً 6 پاؤنڈ (تقریباً 2.7 کلوگرام) وزنی ہے جو عام اسمارٹ فون کیسز کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔
یہ اسٹینلیس سٹیل سے بنا ہے، دو حصوں پر مشتمل ہے جو اسکرو کے ذریعے جوڑے جاتے ہیں اور ہٹانا آسان نہیں ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر فون ہلکا نہ ہو بلکہ استعمال کرنا جسمانی طور پر تھکا دینے والا بن جائے تو اسمارٹ فون پر مسلسل لگے رہنے کی عادت کم ہوگی۔
اس وقت یہ کیس صرف چند ماڈلز کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے مثلاً آئی فون 13 سے 17 تک۔ ایک کراؤڈ فنڈنگ مہم کے تحت یہ کیس تقریباً 209 ڈالرز میں پیش کیا گیا ہے، اور پہلی شپمنٹس جنوری 2026 کے بعد متوقع ہیں۔