برطانیہ کی معاونت سے پاکستان میں انسداد منشیات کیلئے جدید ڈیجیٹل کیس مینجمنٹ سسٹم کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
برطانیہ کی معاونت سے پاکستان میں انسداد منشیات کیلئے جدید ڈیجیٹل کیس مینجمنٹ سسٹم کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (سب نیوز) انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف)ہیڈکوارٹرز میں برطانیہ کی معاونت سے تیار کردہ ڈیجیٹل کیس مینجمنٹ سسٹم (سی ایم ایس)کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔ اس سسٹم کی بدولت اے این ایف منشیات کے مقدمات کو کاغذی کارروائی کے بجائے مرکزی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے موثر اور تیز تر انداز میں نمٹا سکے گی۔
سی ایم ایس کی مدد سے کیس رجسٹریشن، شواہد کے ریکارڈ، اور لیبارٹری نتائج کو ڈیجیٹل انداز میں منسلک کیا جائے گا۔ اس سسٹم کا پائلٹ منصوبہ فروری 2025 میں شروع کیا گیا تھا اور اب اسے ملک بھر میں اے این ایف کے تمام ریجنل ہیڈکوارٹرز اور پولیس اسٹیشنز تک وسعت دے دی گئی ہے۔ یہ سسٹم ڈیٹا کی درستگی، تاخیر میں کمی اور بروقت کارروائی کو ممکن بنائے گا۔تقریب میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ، وفاقی وزیر داخلہ و انسدادِ منشیات سید محسن رضا نقوی، اے این ایف کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عبدالمعید ، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، اور دیگر شراکت دار اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان کے ساتھ سنگین اور منظم جرائم کے خلاف تعاون کو مضبوط کرنے کی برطانیہ کی پختہ وابستگی کا عکاس ہے۔ یہ سسٹم قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزید موثر بنائے گا اور پاکستان و برطانیہ دونوں کو فائدہ پہنچائے گا۔
وفاقی وزیر سید محسن رضا نقوی نے تقریب کے اختتام پر کہا کہ یہ ڈیجیٹل تبدیلی اے این ایف کو زیادہ موثر طریقے سے بڑے پیمانے پر منشیات کے مقدمات نمٹانے کے قابل بنائے گی۔ ہم اس تعاون کو اپنی سرحدوں اور کمیونٹیز کے تحفظ کی کوششوں کا سنگِ بنیاد سمجھتے ہیں۔سی ایم ایس کی بدولت ڈیٹا شیئرنگ، سست رپورٹس اور علیحدہ علیحدہ ریکارڈز جیسے مسائل حل ہوں گے جبکہ مستقبل میں اس میں دیگر ڈیٹا بیس اور منشیات سے متعلق مالیاتی ٹریکنگ کو بھی شامل کیا جائے گا۔ برطانیہ نے اس تعاون کو جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسینیٹر فلک ناز چترالی نے بھی سینیٹ کی قائمہ کمیٹیز سے استعفیٰ دیدیا، پی ٹی آئی کے مستعفی سینیٹرز کی تعداد 10ہو گئی سینیٹر فلک ناز چترالی نے بھی سینیٹ کی قائمہ کمیٹیز سے استعفیٰ دیدیا، پی ٹی آئی کے مستعفی سینیٹرز کی تعداد 10ہو گئی خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر مملکت نے شام کو 1.65ملین بیرل خام... سعودی کمپنی نے سیلاب متاثرین کیلئے ہزاروں لیٹر تیل پاکستان کے حوالے کردیا اسسٹنٹ کمشنرجلالپور پیروالا ذوالفقار علی خان کو ناقص کارکردگی پرعہدے سے ہٹایا دیا گیا بحریہ ٹاون کراچی میں بکنگ، خریدوفروخت اور اشتہارات پر مکمل پابندی عائد، پرویژنل این او سی بھی منسوخ پختونخوا کی وفاق سے الگ پالیسی اور سابقہ حکومت میں مذاکرات نے دہشتگردوں کو حوصلہ دیا، دی ڈپلومیٹ
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: برطانیہ کی
پڑھیں:
عمران خان کیخلاف 9 مئی کے 11 مقدمات کے ٹرائل کا نیا نوٹیفکیشن جاری
پنجاب حکومت نے 9 مئی کے 11 مقدمات کے ٹرائل کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
وزارت داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 9 مئی کے 11 مقدمات کا ٹرائل اب انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوگا اور بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت آئندہ اے ٹی سی عدالت میں ہو گی، ویڈیو لنک اور سکیورٹی انتظامات سے متعلق ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 5 نومبر کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ہوگی جس میں بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے اڈیالہ جیل سے کمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ کریں گے۔