Daily Mumtaz:
2025-09-17@21:32:12 GMT

مون سون مزید دو سے 3 روز جاری رہے گا، چیئرمین این ڈی ایم اے

اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT

مون سون مزید دو سے 3 روز جاری رہے گا، چیئرمین این ڈی ایم اے

نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کہا ہے کہ آئندہ 2 سے 3روز مون سون جاری رہے گا، ہیڈ پنجند اور گڈو بیراج پر پانی کا بہاؤ تیز ہے تاہم ستلج، راوی اور چناب میں صورت حال قابو میں ہے۔
وزیر مصدق ملک کے ہمراہ سیلاب سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے جنرل انعام حیدر ملک نے کہا کہ ستلج، راوی اور چناب کے علاقوں میں صورت حال کنٹرول میں ہے جبکہ ملک بھر میں ریسکیو آپریشنز جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 24لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا، سندھ میں ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا، امدادی سرگرمیوں میں مصروف فلاحی اداروں کے مشکور ہیں۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ آئندہ پیشگی انتظامات کیلئے تمام ادارے کام کر رہے ہیں، سیلاب کی وجہ سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچااور پانی کا بہاؤ کم کرنے کیلئے کچھ علاقوں میں بند توڑے گئے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کو راشن پیکج سمیت 9 ہزار ٹینٹ فراہم کئے گئے ہیں، پنجاب کیلئے 9ہزار ٹن سے زیادہ راشن فراہم کیا گیا۔
لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کہاکہ 16سے 18ستمبر کے دوران وسطی پنجاب اور آزاد کشمیر میں بارش کا امکان ہے، موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ملکر اقدامات کرنا ہوں گے، درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ سے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں۔
وفاقی وزیر  نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے دنیا بدل رہی ہے، وزیر اعظم نے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے موسمیاتی ایمر جنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا  ، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ ملکوں میں شامل ہے۔
مصدق ملک نے کہا کہ آئندہ مون سون کی ابھی سے تیاریاں شروع کرنا ہوں گی، فلاحی ادارے اور نجی تنظیمیں بڑھ چڑھ کر کام کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ   سیالکوٹ اور نارووال میں بارش سے شدید تباہی ہوئی، سندھ میں سیلاب سے نمٹنے کیلئے پیشی انتظامات کیے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کہا کہ پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے عوام کیساتھ ہیں، تمام اداروں کو ملکر بچوں کےبہتر مستقبل کیلئے کام کرنا ہوگا، سیلاب اور بارش کی وجہ سے 900افراد جاں بحق ہوئے۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: جنرل انعام حیدر ملک نے کہا ڈی ایم اے نے کہا کہ کی وجہ سے

پڑھیں:

لاہور، سپیکر پنجاب اسمبلی سے نئے ترک قونصل جنرل کی ملاقات

سپیکر ملک محمد احمد خان نے مزید کہا کہ پنجاب میں ترک سرمایہ کاروں کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں، جبکہ پارلیمانی اور سفارتی روابط سے پاک ترک دوستی مزید مستحکم ہوئی ہے۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ترک دوستی کی اہمیت نئی نسلوں تک منتقل کرنا وقت کی ضرورت ہے اسلام ٹائمز۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے ترکیہ کے قونصل جنرل لاہور محمت ایمان شِمشیک نے سپیکر چیمبر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر دو طرفہ تعلقات، تجارتی تعاون، دفاع، تعلیم اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں اسٹریٹیجک شراکت داری کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے ترکیہ کے قونصل جنرل کی لاہور میں تعیناتی پر انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کی دوستی اخلاص اور اعتماد پر استوار ہے۔ انہوں نے سیلاب متاثرین کی امداد پر ترک حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ہر مشکل وقت میں بھرپور ساتھ دیا ہے۔

سپیکر ملک محمد احمد خان نے مزید کہا کہ پنجاب میں ترک سرمایہ کاروں کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں، جبکہ پارلیمانی اور سفارتی روابط سے پاک ترک دوستی مزید مستحکم ہوئی ہے۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ترک دوستی کی اہمیت نئی نسلوں تک منتقل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ ترکیہ کے قونصل جنرل محمت ایمان شِمشیک نے کہا کہ پاک ترک عوام اخوت اور محبت کی گہری بنیاد رکھتے ہیں اور انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔ ملاقات میں اراکین صوبائی اسمبلی ملک احمد سعید خاں، ملک اعجاز، ملک تیمور خاں، پرنسپل سیکرٹری برائے سپیکر عماد حسین بھلی اور ایڈوائزر برائے سپیکر اسامہ خاور بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کے کیس میں اہم پیش رفت
  • مزید بارشوں کی پیشگوئی، پنجاب میں مون سون کا 11واں اسپیل جاری
  • سندھ حکومت نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے کسانوں کی تربیت شروع کر دی
  • پاکستان میں گلیشیئرز تیزی سے ختم ہو رہے ہیں: چیئرمین این ڈی ایم اے کا انتباہ
  • سندھ حکومت نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے کسانوں کی تربیت شروع کردی
  • سندھ:موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور زرعی شعبے کو محفوظ بنانے کیلئے جامع منصوبہ تیار
  • چیئرمین پی ٹی اے لیفٹیننٹ جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا حکم
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا حکم
  • لاہور، سپیکر پنجاب اسمبلی سے نئے ترک قونصل جنرل کی ملاقات
  • اہل فلسطین کیلئے مزید امدادی سامان غزہ روانہ، مریم نواز کی تقریب میں شرکت