انڈونیشیا میں ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 4 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
انڈونیشیا میں ایک افسوسناک ہیلی کاپٹر حادثے میں تمام چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ہیلی کاپٹردورانِ پرواز اچانک لاپتہ ہوگیا تھا جس کے بعد ریسکیو ٹیموں نے کئی گھنٹوں تک تلاش کا عمل جاری رکھا۔
حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر کا ملبہ ایک پہاڑی ڈھلوان پرپایا گیا جو سطح سمندر سے 10 ہزار فٹ سے زیادہ بلندی پر واقع ہے۔
شدید موسمی حالات اور دشوار گزار راستوں کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آئیں، تاہم اہلکاروں نے جائے حادثہ تک پہنچ کر لاشیں نکال لیں۔
ابتدائی رپورٹوں کے مطابق حادثے کی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی، تاہم فضائی حکام نے تکنیکی خرابی اورخراب موسم دونوں پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
انڈونیشین ایوی ایشن اتھارٹی نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں پائلٹ اور تین دیگر عملے کے ارکان شامل ہیں۔
حکام نے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے اورکہا ہے کہ حادثے کے ذمہ دارعوامل کو سامنے لایا جائے گا تاکہ آئندہ ایسے سانحات کی روک تھام کی جا سکے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
میکسیکو ، شاپنگ اسٹور میں آتشزدگی، 23 افراد ہلاک، بچے بھی شامل
میکسیکو (ویب ڈیسک) شاپنگ اسٹور میں ہونے والی آتشزدگی سے 23 افراد ہلاک جبکہ 11 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔خبرایجنسی کے مطابق آگ اس وقت بھڑک اٹھی جب لوگوں کی بڑی تعداد خریداری میں مصروف تھے۔ فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا۔ وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔
مقامی حکام نے فرانزک میڈیکل سروس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر اموات زہریلی گیسوں سے ہوئی ہیں۔ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک واضح نہ ہوسکی تاہم کچھ میڈیا نے برقی خرابی کو مورد الزام ٹھہرایا تھا۔ شہر کے حکام نے بتایا کہ اسٹور، جو کہ مشہور ڈسکاؤنٹ چین والڈو کا حصہ ہے، حملے کا نشانہ نہیں تھا۔