کراچی: تین ہٹی کے قریب لیاری ندی میں ایک شخص کے گرکرہلاک
اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT
تین ہٹی کے قریب لیاری ندی میں ایک شخص کے گرکرہلاک ہوگیا۔لیاری ندی میں گرنے والی شخص کی تلاش میں کیے جانے والے ریسکیو آپریشن کےدوران ایک اورشخص کی کئی روز پرانی لاش بھی لیاری ندی سے نکالی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سپرمارکیٹ تھانے کے علاقے تین ہٹی کے قریب لیاری ندی میں ایک شخص کے گرنے کی اطلاع پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اورپولیس نے فوری ریسکیو 1122 کے عملے کوطلب کرلیا۔
ریسکیو 1122 کے عملے نے لیاری ندی میں گرنے والے شخص کی تلاش میں ریسکیوآپریشن شروع کردیا اورآپریشن کے دوران ریسکیو 1122 کے عملے نے پاک کالونی یکسرلائن کے قریب سے گرنے والے شخص کوتشویشناک حالت میں نکال لیا۔ تاہم، وہ دم توڑ گیا۔
ایس ایچ او سپر مارکیٹ فرخ ہاشمی کے مطابق ہلاک ہونےوالے شخص کی شناخت 55 سے 60 سالہ دھرما کے نام سے کی گئی ہے ہلاک ہونے والا شخص ان کے تھانے کی حدود میں گرا ضرور تھا لیکن لاش پاک کالونی تھانے کی حدود یکسرپل کے قریب لیاری ندی سے ملی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ متوفی لیاری ندی میں واقع جھونپڑوں میں رہائش پذیرتھا۔ہلاک شخص کے بیٹے کا کہنا تھا کہ اس کا والد نشے کا عادی تھا۔
پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔
دوسری جانب ترجمان ریسکیو 1122 کا کہنا لیاری ندی میں گرنے والے شخص کی تلاش کے دوران لیاری ندی میں گرنے والے شخص کے علاوہ ایک اورنامعلوم شخص کی بھی کئی روزپرانی لاش ملی ہے جس کے پیروں کے گردرسی لپٹی ہوئی تھی ۔
ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے لاش کو نکالنے کے بعد ایدھی رضا کاروں کے سپرد کردی۔جنہوں نے لاش کو قانونی کارروائی کرنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔
ایس ایچ اوفرخ ہاشمی نے بتایا کہ انہیں لیاری ندی سے دوسری لاش ملنے کے حوالے سے کوئی علم نہیں ہے۔
ایس ایچ او پاک کالونی انورعلی کا کہنا تھا کہ پاک کالونی تھانے کی حدود سے کوئی لاش نہیں ملی جو بھی لاشیں ملی ہو گی وہ ضلع سینٹرل کا ہی تھانہ ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لیاری ندی میں گرنے کے قریب لیاری ندی گرنے والے شخص ریسکیو 1122 کے پاک کالونی شخص کی شخص کے
پڑھیں:
کراچی: سی ویو کے قریب کار سے خاتون اور مرد کی ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل
کراچی میں سی ویو کے قریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں گاڑی سے خاتون اور مرد کی ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم سے پتہ چلا ہے کہ موت گاڑی میں گیس بھر جانے سے ہوئی، حتمی رپورٹ آنے پر موت کی وجہ واضح ہوگی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا ہے، اہلخانہ سے رابطہ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق مرد کی شناخت شہباز ملک کے نام سے ہوئی ہے، جو ریٹائرڈ سرکاری افسر تھے۔