شجاع آباد سیلابی ریلا، چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون محکمہ ایریگیشن پر برس پڑے
اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT
ملتان:
وفاقی وزیر و چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون نے شجاع آباد کے متاثرہ علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا جہاں انہوں نے بھوپت والا بند کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے محکمہ ایریگیشن کی ناقص کارکردگی اور غفلت پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اتنے سنگین حالات کے باوجود محکمہ ایریگیشن نے لاپرواہی کا مظاہرہ کیا، جس کے باعث بھوپت والا بند ٹوٹا۔
شجاع آباد شہر کو ممکنہ سیلابی صورتحال سے محفوظ رکھنے کے لیے سیکنڈ دفاعی لائن پر کام تیزی سے جاری ہے۔
بستی پریت اور موضع خیرپور کے علاقوں میں بند کو مضبوط بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں جبکہ شجاع آباد شہر کو بچانے کے لیے صورتحال پر مکمل ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر کے استفسار پر صوبائی وزیر کاظم پیرزادہ بھی فوری طور پر شجاع آباد پہنچ گئے، جہاں انہوں نے واضح ہدایت دی کہ شہر اور عوام کو بچانے کے لیے فی الفور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر کی جانب سے دی گئی ہدایات پر فوری عمل درآمد کیا جائے گا اور سیکنڈ ڈیفنس لائن کو مضبوط بنانے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد نے بتایا کہ بھوپت والا بند کے قریبی علاقوں جیسے ماہڑہ، محرم بستی، نئی بستی، بنگالہ موڑ اور نواں شہر سے آبادی اور مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے اور ریسکیو ٹیمیں ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں کہ کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہ ہو۔
ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، محکمہ سول ڈیفنس اور دیگر ادارے شجاع آباد شہر کو بچانے کے لیے دن رات متحرک ہیں جبکہ مقامی آبادی سے بھی تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔
موجودہ صورتحال کے پیش نظر شہر کے اطراف میں مزید بندوں کو بھی ری انفورس کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے تاکہ ممکنہ خطرات سے نمٹا جا سکے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چیئر مین پی سی بی کا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی پر قومی ٹیم کیلئے اہم پیغام
جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے پاکستانی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھاکھلاڑیوں نے آخری و تیسرے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے فتح حاصل کی۔بابر اعظم کی بیٹنگ اور شاہین شاہ آفریدی کی باولنگ نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کپتان سلمان آغا، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سمیت تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کی فتح ٹیم ورک، محنت اور پروفیشنل اپروچ کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شائقین کرکٹ بہترین ماحول میں ہر میچ سے محظوظ ہوئے ۔