جنگ ستمبر 1965 کے ہیرو میجر عزیز بھٹی شہید کی بہادری کی لازوال داستان WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز


اسلام آباد: 1965 کی جنگ ہو یا کوئی بھی محاذ قوم کے بہادر سپوتوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر پاک دھرتی کو ہمیشہ شاد و آباد رکھا ہے۔
ایسی ہی ایک مثال جنگ ستمبر کے ہیرو میجر راجہ عزیز بھٹی (نشان حیدر) کی ہے جن کی لازوال قربانی کے باعث 1965کی جنگ میں جب بزدل دشمن نے پاکستان کو سرپرائز دینے کی ناکام کوشش کی تو وہ خود سرپرائز ہو گیا، یہ ایک ایسی کاری ضرب تھی جسے دُشمن مدتوں یاد رکھے گا۔

1965ء کی جنگ کے دوران میجر راجہ عزیز بھٹی واہگہ سیکٹر کے علاقے برکی میں بطور کمپنی کمانڈر تعینات تھے، آپ نے BRB نہر پر دشمن کے کے حملے کو روکنے کے لیے اپنے دفاع کو منظم کیا اور اپنے آپ کو اولین دفاعی لائن کا حصہ بنایا، انتہائی عزم و ہمت اور ولولے کے ساتھ آپ نے مسلسل پانچ دن (6 تا 10ستمبر) دشمن کے اُن متعدد حملوں کو پسپا کیا جنہیں بکتر بند اور بھاری توپ خانے کی مدد حاصل تھی۔

اِس معرکہ کے دوران آپ نے دفاع کے ساتھ ساتھ دشمن پر حملہ بھی کِیا اورBRB نہر عبور کرنے والے واحد پُل پر قابض دشمن کو پیچھے دھکیل دیا، 12 ستمبر 1965 کو میجر راجہ عزیز بھٹی خود دشمن کے بکتر بند اور پیدل دستوں پر گولہ باری کروا رہے تھے، جس کے نتیجے میں دشمن کے دو ٹینک تباہ ہوگئے۔

آپ نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر مسلسل دشمن کی نقل و حرکت پر نظر رکھی اور اُسے بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا، اِسی دوران آپ کو دشمن کے ایک ٹینک کا گولہ براہِ راست آ لگا جس کی وجہ سے آپ نے جامِ شہادت نوش کیا، میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی اس لازوال قربانی کی بدولت دشمن لاہور کی جانب پیش قدمی نہ کر سکا۔

میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نے یہ ثابت کر دیا کہ بہادر مشکلات میں گھبرایا نہیں کرتااور ملک کے دفا ع کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتا۔ میجر راجہ عزیز بھٹی شہید (نشانِ حیدر) کا 60 واں یومِ شہادت آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسلامتی کونسل کے تمام 15 ارکان کی اسرائیل کا نام لیے بغیر قطر پر حملوں کی مذمت پاک فوج کے آپریشن میں فتنۃ الخوارج کے ہتھیار ڈالنے والے خارجی کے تہلکہ خیز انکشافات سی ڈی اے کا سواں گارڈن ہاؤسنگ اسکیم کو شوکاز نوٹس جاری،تفصیلات سب نیوز پر پی ٹی آئی ارکان کے سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے بھی استعفے آنا شروع تیزاب پھینک کر اچھا نہیں کیا، ناکام عاشق تھا تو خود کو مار کر نام پیدا کر لیتا، جسٹس ہاشم کاکڑ ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: عمران اور اہلیہ کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم بارش کے بعد کئی ’’برساتی مینڈک‘‘ نکل آئے جو افواہیں پھیلا رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: عزیز بھٹی شہید

پڑھیں:

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ،وزیر دفاع خواجہ کا  اہم بیان 

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیردفاع خواجہ آصف کا  پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے پر اہم بیان سامنے آ گیا۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف کاکہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ کا اہم موڑہے،دو برادر ممالک دشمن کے سامنے صف آرا اور شانہ بشانہ  ہیں،رب العزت کے سائے میں دونوں ممالک مشترکہ دشمن کے مقابل ہیں۔

خواجہ آصف کاکہناتھا کہ انشااللہ پوری امت متحد ہوگی، پاکستان زندہ باد، مسلم امہ پائندہ باد۔

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ ایک اہم موڑ۔ دو برادر ملک دشمن کے سامنے صف آرا اور شانہ بہ شانہ ۔ رب العزت کے سائے میں مشترک دشمن کے مقابل انشاء اللہ ساری امت متحد ھوگی۔ پاکستان زندہ باد مسلم امہ پائندہ باد https://t.co/1kQxh4KWDk

— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) September 18, 2025

مزید :

متعلقہ مضامین

  • عمرشاہ کی طبیعت کیسے بگڑی؟ انتقال کی رات کیا ہوا؟ چچا نے دکھ بھری داستان بیان کردی
  • 1965 جنگ کا 18واں روز؛ پاک فوج نے دشمن کو کتنا نقصان پہنچایا؟
  • سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں ہمیشہ اور ابد تک، سعودی وزیر دفاع
  • شہید ارتضیٰ عباس کو خراجِ عقیدت؛ معرکۂ حق میں عظیم قربانی کی داستان
  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ،وزیر دفاع خواجہ کا  اہم بیان 
  • حیدرآباد: چیف ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن ریحانہ بھٹی کا ریٹائرڈ ہونے والی مصباح راحین وطالبات کے ساتھ گروپ فوٹو
  • لازوال عشق
  • جنگ ستمبر 1965 کا 17 واں روز 
  • ملک کے لئے جانیں قربان کرنے والے شہداء اور ان کے اہل خانہ کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، گنڈا پور
  • 1965 جنگ کے 16ویں روز بھارتی فوج کو کتنا نقصان پہنچا؟