اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کی فروخت کا دباؤ، انڈیکس میں 400 پوائنٹس کی کمی
اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT
پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر زبردست فروخت کے دباؤ نے جمعہ کے روز اپنی گرفت مضبوط کی جس کے باعث بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس ٹریڈنگ سیشن کے پہلے دورانیے میں 400 سے زائد پوائنٹس کھو بیٹھا۔
دوپہر 12 بجے تک کے ایس ای 100 انڈیکس 438.73 پوائنٹس یعنی 0.28 فیصد کمی کے بعد 155,702.51 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
بینکنگ، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، ریفائنری اور بجلی پیدا کرنے کے شعبوں میں نمایاں فروخت دیکھی گئی۔
Market is down at midday ????
⏳ KSE 100 is negative by -453.
— Investify Pakistan (@investifypk) September 12, 2025
اہم اور مستحکم شیئرز جیسے این آر ایل، حبکو، ماری، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی او ایل، ایم سی بی، میزان بینک، نیشنل بینک اور یو بی ایل سرخ زون میں ٹریڈ کر رہے تھے۔
گزشتہ روز یعنی جمعرات کو بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج منفی انداز میں بند ہوا تھا، جہاں منافع سمیٹنے کے رجحان نے ٹریڈنگ فلور پر غلبہ پایا اور انڈیکس 879.55 پوائنٹس یعنی 0.56 فیصد کمی کے ساتھ 156,141.25 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ کر مندی سے دوچار، کیا معیشت خطرے میں ہے؟
بین الاقوامی منڈیوں میں جمعہ کو ایشیائی اسٹاکس نے وال اسٹریٹ کی پیروی کرتے ہوئے تیزی دکھائی کیونکہ امریکا میں سود کی شرح میں مزید کمی کے امکانات نے سرمایہ کاروں کو سہارا دیا۔
جاپان، جنوبی کوریا اور تائیوان کے انڈیکس ریکارڈ بلندیوں پر پہنچ گئے، جہاں مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے متعلقہ آمدنی میں اضافے کی توقعات نے سرمایہ کاری کو تقویت دی۔
امریکا میں صارف قیمتوں کی رپورٹ فیڈرل ریزرو کی آئندہ شرح سود میں کمی کے فیصلے کی آخری بڑی رکاوٹ سمجھی جا رہی تھی، مگر رپورٹ نسبتاً نرم رہی۔
مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، انڈیکس پہلی مرتبہ 1,57,000 پوائنٹس سے تجاوز کرگیا
سٹی بینک کے ماہرین نے اندازہ لگایا ہے کہ اگست کے لیے پی سی ای یعنی فیڈ کا پسندیدہ مہنگائی کا پیمانہ 2.9 فیصد پر مستحکم رہے گا۔
مارکیٹ کے تجزیے کے مطابق اگلے ہفتے شرح سود میں چوتھائی پوائنٹ کمی کا امکان 100 فیصد ہے، جبکہ رواں سال مزید کمی کے امکانات بھی 90 فیصد تک بڑھ گئے ہیں۔
امریکا میں 10 سالہ بانڈ ییلڈز گزشتہ 2 ہفتوں میں 20 بیسس پوائنٹس کم ہوئے ہیں جسے ماہرین شرح سود میں کمی کے مترادف قرار دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی بلندی کا ملک کی معیشت سے کتنا تعلق ہے؟
ایشیا میں جاپان کا نکیئی انڈیکس 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا اور اس ہفتے کی مجموعی شرح نمو 3.7 فیصد رہی۔
جنوبی کوریا کا انڈیکس 1.1 فیصد بڑھا، جو ہفتہ وار 5 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہے۔
چین کے بلیو چپ شیئرز بھی 0.2 فیصد بڑھ کر جنوری 2022 کے بعد کی بلند ترین سطح پر پہنچے، جبکہ ایم ایس سی آئی ایشیا پیسیفک انڈیکس جاپان کے علاوہ 1.2 فیصد اوپر گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
100 انڈیکس آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن بجلی بینچ مارک بینکنگ پاکستان اسٹاک ایکسچینج ٹریڈنگ سیشن ریفائنریذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 100 انڈیکس بجلی پاکستان اسٹاک ایکسچینج ٹریڈنگ سیشن ریفائنری
پڑھیں:
اسلام آباد، سرپرائز انسپکشن،ریسٹورنٹس و فوڈ پوائنٹس کیلئے نئے قوانین
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )فوڈ اتھارٹی نے عمل نہ کرنے والے ریسٹورنٹس کی نشاندہی کیلیے عوام سے بھی مدد مانگ لی، سخت ایکشن کا عندیہ۔وفاقی دارالحکومت میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کے لیے نئے قواعد و ضوابط جاری کردیے گئے ہیں۔فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری ایس او پیز کے مطابق ریسٹورنٹس کے شیف اور ویٹرز کے لیے کیپ کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ فوڈ سے ڈیل کرنے والے تمام عملے کے لیے سیفٹی کیپ استعمال کرنا لازمی ہوگا۔
ایس او پیز کے مطابق کیپ کا استعمال حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے لازمی قرار دیا گیا، خلاف ورزی کی صورت میں فوڈ پوائنٹ/ریسٹورنٹ فی الفور سیل ہوگا۔فوڈ اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اُن ریسٹورنٹس کی نشاندہی کریں جہاں پر عملہ بغیر کیپ کے کام کررہا ہے۔ڈاریکٹر فوڈ اتھارٹی نے ایس او پیز جاری کرتے ہوئے ٹیموں کو مختلف ایریاز میں انسپکشنز کی ہدایت بھی جاری کردی۔انہوں نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی ٹیمز ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے مختلف فوڈ پوائنٹس/ریسٹورنٹس کی سرپرائز انسپکشن کریں، شہری خلاف ورزی کرنے والے ریسٹورنٹس کے خلاف کاروائیوں میں ہمارا ساتھ دیں۔