چین کو چیلنج: بھارت کا میانمار کے باغیوں سے خفیہ ریئر ارتھ ڈیل کی کوشش
اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT
نئی دہلی: بھارت نے ریئر ارتھ دھاتوں کے متبادل ذرائع تلاش کرنے کے لیے میانمار کے باغی گروپ کاچن انڈیپینڈنس آرمی (KIA) کے ساتھ رابطے شروع کر دیے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق بھارت چین کی اجارہ داری کو توڑنے کے لیے یہ غیر معمولی اقدام کر رہا ہے۔ چین نے حال ہی میں ریئر ارتھ دھاتوں کے مقناطیس کی برآمدات پر سخت پابندیاں عائد کی ہیں، جو الیکٹرک گاڑیوں اور جدید ٹیکنالوجی کے آلات میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔
بھارت کی وزارتِ معدنیات نے سرکاری اور نجی کمپنیوں، بشمول IREL اور Midwest Advanced Materials، کو ہدایت دی ہے کہ وہ KIA کے زیرِ کنٹرول علاقوں سے نمونے اکٹھے کریں اور مقامی لیبارٹریوں میں ان کا ٹیسٹ کریں تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ ان میں بھاری ریئر ارتھ دھاتیں مطلوبہ مقدار میں موجود ہیں یا نہیں۔
رپورٹ کے مطابق KIA کے نمائندوں نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے بھارت کے لیے یہ نمونے اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں اور مستقبل میں بڑے پیمانے پر برآمدات کا امکان بھی زیرِ غور ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چین پہلے ہی KIA کے ساتھ تعاون کر رہا ہے تاکہ شمالی میانمار میں اپنی سپلائی لائن کو محفوظ بنا سکے، اسی لیے بھارت بھی یہ موقع ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہتا۔
ماہرین کے مطابق بھارت اور KIA کے درمیان کسی ممکنہ معاہدے کو لاجسٹک چیلنجز کا سامنا ہو سکتا ہے کیونکہ یہ علاقے دور دراز اور دشوار گزار پہاڑی سلسلوں پر مشتمل ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ریئر ارتھ
پڑھیں:
ایشیا کپ: بنگلا دیش کو آج افغانستان کیخلاف کرو یا مرو کا چیلنج درپیش
کراچی:ایشیا کپ 2025 میں بنگلا دیش کو کرو یا مرو کا چیلنج درپیش ہے۔
منگل کو ابوظبی میں بنگلادیش کا افغانستان سے مقابلہ ہوگا، دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات 7 بجکر 30 منٹ پر مد مقابل آئیں گی۔
افغانستان نے اپنے افتتاحی میچ میں ہانگ کانگ کو94 رنز سے شکست دیکر اچھی شروعات کی تھی، افغانستان آج اپنا دوسرا جبکہ بنگلا دیش تیسرا میچ کھیلے گا۔
بنگلہ دیش کو سری لنکا کے خلاف میچ میں شکست کا سامنا رہا تاہم اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیشی سائیڈ بھی ہانگ کانگ کیخلاف کامیاب رہی تھی۔
گروپ بی میں اس وقت سری لنکا 4 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، افغانستان اور سری لنکا دو، دو پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔