نوشہرو فیروز میں کشتی سیلاب کے سبب نہیں زیادہ وزن سے ڈوبی، وزیراعلیٰ کو بریفنگ
اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT
کراچی:
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نوشہرو فیروز کے قریب گوٹھ کمال ڈیرو میں کشتی الٹنے کے واقعے کا نوٹس لیا ہے اور ڈویژنل انتظامیہ سے واقعے کی تفصیلات حاصل کیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ کاشتکار منظور ملاح تل کی فصل کشتی میں لے جا رہا تھا، زیادہ وزن سے کشتی کا توازن بگڑگیا، کمال ڈیرو پہنچنے پر تل کا وزن زیادہ ہونے کے باعث کشتی غیرمتوازن ہوگئی، کشتی میں موجود 4 افراد نے کاشتکار سمیت خود کو محفوظ کرلیا تاہم تل دریا میں ڈوب گئے۔
وزیراعلی کو بتایا گیا کہ واقعہ میں نہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، یہ سیلابی صورتحال کا واقعہ نہیں بلکہ کاروباری سرگرمی کے دوران پیش آیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت دی کہ سیلابی حالات کے پیش نظر عوام اور کاروباری طبقے کو صورتحال سے بروقت آگاہ رکھا جائے، دریائی اضلاع میں ریسکیو انتظامات ہمہ وقت الرٹ رکھے جائیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چترال میں شدید بارشیں، سیلاب نے تباہی مچادی
چترال کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کی وجہ سے 20مقامات پر سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، جہاں ایک مسجد شہید ہوئی، کئی گاڑیاں، زرعی اراضی اور مرکزی شاہراہ سمیت رابطہ سڑکیں بہہ گئیں اور کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
لواری ٹنل اور اطراف میں بارش کے بعد عشریت اور دوسرے مقامات پر ندی نالوں میں طغیانی سے سیلابی ریلوں میں اضافہ ہو گیا ہے جس سے چترال-پشاور مرکزی شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کئی گھنٹوں تک بند رہی اور سیکڑوں مسافر گاڑیاں لواری ٹنل میں پھنس کر رہ گئیں۔
لواری ٹنل چترال کی طرف پھنسے مسافروں کو سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کاسامنا ہے۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی حکام نے بتایا کہ متاثرہ روڈ کی صفائی کا کام جاری ہے، جگہ جگہ سیلابی ریلے آنے کے باعث ٹریفک بحال کر نے کرنے کے لیے کام جاری ہے۔
ادھر دیر،چترال شاہراہ اور دیگر سڑکیں ٹریفک کے لیے بحال کردی گئی ہیں۔
چترال کی ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سیلابی صورت حال میں شہری بلاوجہ گھروں سے نہ نکلیں کیونکہ مزید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ موجود ہے۔