ایشیا کپ 2025: پاکستان اور عمان آمنے سامنے، کون سے کھلاڑی توجہ کا مرکز ہوں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT
ایشیا کپ 2025 کا چوتھا میچ آج دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں 2 مرتبہ کی چیمپیئن پاکستان ٹیم اپنے افتتاحی میچ میں پہلی بار ایونٹ میں جگہ بنانے والی عمان کے خلاف میدان میں اترے گی۔ مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔
پاکستان، جو حال ہی میں یو اے ای ٹی20 ٹرائی سیریز جیت چکا ہے، پُر اعتماد انداز میں مہم کا آغاز کرنے کو تیار ہے۔
دوسری جانب عمان کو مسلسل 6 میچز میں شکست کے بعد دباؤ کا سامنا ہے اور وہ کسی اپ سیٹ کے ذریعے اپنی موجودگی کا احساس دلانا چاہے گا۔
پاکستانی ٹیم میں نوجوان ٹیلنٹ اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا حسین امتزاج ہے۔ فخر زمان، جو حالیہ سیریز میں شاندار فارم میں رہے، آج بھی بیٹنگ لائن اپ کا اہم ہتھیار ہوں گے۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش نے ہانگ کانگ کو 7 وکٹوں سے شکست دی
صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان اوپننگ کا آغاز کریں گے، جبکہ مڈل آرڈر میں سلمان آغا، حسن نواز اور محمد حارث ذمہ داری نبھائیں گے۔ آل راؤنڈرز محمد نواز اور فہیم اشرف ٹیم کو توازن فراہم کریں گے۔
بالنگ کے شعبے میں بائیں ہاتھ کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی اور تیز گیند باز حارث رؤف ابتدائی اوورز میں عمانی بیٹرز کے لیے بڑا امتحان ہوں گے، جبکہ اسپن ڈیپارٹمنٹ میں صفیان مقیم اور ابرار احمد فیصلہ کن کردار ادا کرسکتے ہیں۔
عمان کی ٹیم پہلی بار ایشیا کپ کھیل رہی ہے۔ کپتان جتندر سنگھ اور اوپنر عامر کلیم بیٹنگ لائن اپ کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جاتے ہیں، تاہم ٹیم میں کئی ایسے کھلاڑی بھی شامل ہیں جنہیں ابھی بین الاقوامی سطح پر خود کو منوانا ہے۔
جہاں تک عمانی بولنگ یونٹ کی بات ہے تو وہ زیادہ تر اسپنرز پر انحصار کرے گا۔ کیونکہ اسٹیڈیم پچ بیٹنگ کے لیے سازگار مانی جارہی ہے کہ جیسے جیسے میچ آگے بڑھے گا اسپنرز کو مدد ملنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ 2025: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی فروخت سست روی کا شکار
گزشتہ میچز کے ریکارڈ کے مطابق یہاں دوسری اننگز میں ہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیم کو زیادہ کامیابی ملی ہے۔ تاہم ماہرین کے مطابق پاکستانی بیٹنگ اور بولنگ دونوں کا پلڑا بھاری ہے، تاہم عمان اگر نڈر انداز اپنائے تو شائقین کو دلچسپ کرکٹ دیکھنے کو مل سکتی ہے۔
کن کھلاڑیوں پر رہے گی سب کی نظر؟یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان اور عمان کسی ٹی20 انٹرنیشنل میں مدِ مقابل ہوں گے۔ شائقین جہاں پاکستان اور عمان مقابلے کے نتیجے کے منتظر ہیں، وہیں فینٹسی کرکٹ کھیلنے والے شائقین کی نظریں بھی مخصوص کھلاڑیوں پر مرکوز ہیں جو آج کے میچ میں کھیل کا نقشہ بدل سکتے ہیں۔
بیٹنگ میں اہم نام:صاحبزادہ فرحان: صاحبزادہ فرحان حالیہ یو اے ای ٹرائی سیریز میں نمایاں کارکردگی نہیں دکھا سکے، لیکن چونکہ وہ اوپننگ کرتے ہیں، اس لیے ان کے رنز بنانے کے امکانات زیادہ ہیں۔ پی ایس ایل 2025 میں وہ 449 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے تھے۔
فخر زمان: پاکستان کے تجربہ کار اوپنر فینٹسی ٹیم کے لیے بہترین کپتان یا نائب کپتان کا انتخاب ہوسکتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے یو اے ای کے خلاف 77 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔
مزید پڑھیں: افغانستان کا ایشیا کپ 2025 کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان، نوین الحق کی واپسی
جتندر سنگھ: عمان کے کپتان اور سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی، جن کے پاس 1,399 ٹی20 رنز ہیں۔ پاور پلے میں ان کی کارکردگی عمان کے لیے فیصلہ کن ہوگی۔
آل راؤنڈرز:محمد نواز: بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں پاکستان کے کلیدی کھلاڑی۔ انہوں نے ٹرائی سیریز میں سب سے زیادہ 10 وکٹیں حاصل کیں۔
صائم ایوب: اگرچہ حالیہ فارم اتنی متاثر کن نہیں رہی، لیکن تیز آغاز دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بالنگ میں بھی 6.
عامر کلیم (عمان): اوپننگ کرنے کے ساتھ ساتھ بائیں ہاتھ کے اسپنر بھی ہیں۔ ان کے پاس 41 وکٹیں ہیں، اس لیے وہ فینٹسی ٹیم کے لیے اہم انتخاب ہوسکتے ہیں۔
گیند بازوں پر سب کی نظریںشاہین شاہ آفریدی: اگر پاکستان پہلے بولنگ کرے تو وہ ڈریم 11 کے لیے لازمی انتخاب ہیں۔ ان کی گیند بازی عمانی کپتان جتندر سنگھ کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہوگی۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی
حارث رؤف: اپنی تیز رفتاری سے عمانی بیٹرز کو مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔ 2024 کے بعد سے انہوں نے 93 وکٹیں لی ہیں۔
ابرار احمد: اسپن کے ماہر، ٹرائی سیریز میں صرف 2 میچز میں 6 وکٹیں حاصل کیں اور پی ایس ایل میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی۔
دیگر اہم آپشنزعمان کے آل راؤنڈر محمد ندیم، جو مڈل آرڈر میں بیٹنگ کرتے ہیں اور ان کے پاس 34 وکٹوں کا تجربہ بھی ہے۔ وکٹ کیپر بلے باز وِنائیک شکلا، جنہوں نے صرف 8 میچز میں 190 رنز 146 کے اسٹرائیک ریٹ سے بنائے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایشیا کپ 2025 پاکستان اور عمان ٹی20 میچ جیتندر سنگھ دبئی اسٹیڈیم شاہین شاہ آفریدی صائم ایوب عامر کلیم فخر زمانذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایشیا کپ 2025 پاکستان اور عمان ٹی20 میچ جیتندر سنگھ دبئی اسٹیڈیم شاہین شاہ ا فریدی صائم ایوب عامر کلیم پاکستان اور عمان ایشیا کپ 2025 مزید پڑھیں یو اے ای عمان کے ہوں گے کے لیے
پڑھیں:
ایشیا کپ: بنگلادیش کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
ایشیا کپ کے نویں میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ابوظبی میں شیڈول میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والے بنگلادیش کے کپتان لٹن داس کا کہنا تھا کہ ٹیم کو یہ میچ لازمی جیتنا ہے۔ پچ تھوڑی سلو لگ رہی ہے، لہٰذا 160 تک کا اسکور اچھا ہوگا۔