پاکستان میں آئی فون 17 کی آمد کی تیاریاں، فروخت اگلے ہفتے سے متوقع
اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT
ایپل کی نئی iPhone 17 سیریز نے پاکستان میں ٹیکنالوجی کے شوقین افراد کو خاصا پرجوش کر دیا ہے۔ مختلف موبائل ڈیلرز کے مطابق، اس سیریز کا ابتدائی اسٹاک 19 یا 20 ستمبر تک ملک میں پہنچنے کی توقع ہے۔ تاہم، یہ تمام یونٹس non-PTA approved ہوں گے، جبکہ PTA approved ماڈلز چند ہفتوں بعد مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے۔
لاہور کی معروف موبائل شاپ Cell Links نے اعلان کیا ہے کہ جیسے ہی نئے ماڈلز دستیاب ہوں گے، ان کی فروخت کا آغاز کر دیا جائے گا۔ دیگر موبائل ڈیلرز نے بھی تصدیق کی ہے کہ محدود اسٹاک جلد ان کے پاس پہنچ رہا ہے۔
اس وقت صارفین کی سب سے زیادہ توجہ iPhone 17 Air پر مرکوز ہے، جسے ایپل کی جانب سے اب تک کا سب سے پتلا فون قرار دیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی یہی ماڈل سب سے زیادہ زیر بحث ہے، اور اس کی ڈیمانڈ واضح طور پر سب سے زیادہ ہے۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ iPhone 17 Air کی ابتدائی قیمت 4 لاکھ سے 4.
چونکہ پاکستان میں ایپل کے آفیشل اسٹورز موجود نہیں، اس لیے ہر سال نئے آئی فونز نجی ڈیلرز یا ڈسٹری بیوٹرز (جیسے Mercantile) کے ذریعے ہی مارکیٹ میں آتے ہیں۔ ابتدائی دنوں میں عموماً non-PTA فونز ہی دستیاب ہوتے ہیں، جو محدود ہونے کی وجہ سے زیادہ قیمت پر فروخت کیے جاتے ہیں۔
اکثر صارفین یا تو یہ مہنگے فونز مقامی مارکیٹ سے خریدتے ہیں یا پھر امریکہ، دبئی یا برطانیہ سے آنے والے فونز کا انتظار کرتے ہیں۔ مگر اندازہ یہی ہے کہ اس بار بھی پاکستانی صارفین کی دلچسپی کم نہیں ہوگی، اور iPhone 17 سیریز کی فروخت میں نمایاں جوش و خروش دیکھا جائے گا۔ Post Views: 1
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں بڑی کمی، تاریخی اضافہ برقرار نہ رہ سکا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: گزشتہ روز سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی تاہم آج اس میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2400 روپے گر گئی جس کے بعد یہ 3 لاکھ 88 ہزار 600 روپے پر آ گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 2058 روپے کم ہوا جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 33 ہزار 161 روپے مقرر کی گئی ہے۔ مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں یہ کمی عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں کے اثرات کے طور پر سامنے آئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی جہاں سونا 24 ڈالر سستا ہو کر 3668 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔ ماہرین کے مطابق گزشتہ روز کے بڑے اضافے کے بعد مارکیٹ میں دباؤ کم ہوا ہے اور آج طلب و رسد کے فرق کے باعث قیمتیں نیچے آئی ہیں۔
واضح رہے کہ صرف ایک روز قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں 4700 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد یہ 3 لاکھ 91 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معیشت میں غیر یقینی صورت حال اور کرنسی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے سبب آنے والے دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید ردوبدل ممکن ہے۔