امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ چارلی کرک کے مبینہ قاتل کو پکڑ لیا گیا اور وپپولیس کی حراست میں ہے، تفصیلات جلد پریس بریفنگ میں بتائی جائیں گی۔
مشتبہ شخص کی شناخت ٹائلر رابنسن کے نام سے کی گئی ہے، جو بدھ کے روز یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں ہونے والے ایک پروگرام کے دوران اسنائپر حملے میں ملوث تھا۔
صدر ٹرمپ نے ”فاکس اینڈ فرینڈز“ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ”مجھے لگتا ہے ہمارے پاس وہ ہے۔ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ ٹائلر رابنسن کو اُس کے ایک قریبی عزیز نے پہچانا، جب اُس نے پولیس کی جانب سے جاری کردہ سیکیورٹی فوٹیج دیکھی۔ اس عزیز نے مشتبہ شخص کو خود پولیس کے حوالے کر دیا۔
چارلی کرک کے قتل کے کیس میں ایف بی آئی نے بھی ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔
حکام کے مطابق، ملزم کے ایک رشتہ دار نے واشنگٹن کاؤنٹی پولیس کو اطلاع دی اوربتایا کہ ملزم نے فائرنگ کا اعتراف کیا ہے۔
ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ ٹائلر رابنسن پچھلے چند سالوں میں سیاست میں دلچسپی لے رہا تھا۔
واقعہ بدھ کو اس وقت پیش آیا جب چارلی کرک، جو ایک معروف پوڈکاسٹ میزبان، مصنف اور صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی تھے، یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں ”Prove Me Wrong“ کے عنوان سے ایک مباحثے میں شریک تھے۔
تقریب کے دوران چھت سے چلائی گئی ایک اسنائپر گولی ان کی گردن پر لگی، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کے وقت تقریب میں تقریباً 3,000 افراد موجود تھے، جو گولی چلنے کے بعد خوفزدہ ہو کر منتشر ہو گئے۔
ایف بی آئی اور ریاستی حکام نے بتایا کہ قاتل نے تقریب سے چند منٹ قبل یونیورسٹی کی عمارت کی چھت تک رسائی حاصل کی اور وہاں سے فائرنگ کی۔ جائے وقوعہ سے ایک بولٹ ایکشن رائفل برآمد کی گئی ہے جو قتل میں استعمال ہوئی۔
سیکیورٹی کیمروں کی فوٹیج میں مشتبہ شخص کو ایک کالی شرٹ، سیاہ چشمے، اور بیس بال کیپ پہنے ہوئے دیکھا گیا، جس پر امریکی جھنڈے پر اُڑتے ہوئے عقاب کی تصویر نمایاں تھی۔
صدر ٹرمپ کے مطابق، قاتل کی حرکات و سکنات اتنی مخصوص تھیں کہ اسے صرف کوئی قریبی ہی پہچان سکتا تھا۔ کوئی شخص صرف سر کے ہلکے سے جھکاؤ سے پہچانا جا سکتا ہے، جو کوئی عام آدمی نہیں پہچان سکتا۔
ٹائلر رابنسن اس وقت یوٹاہ ریاستی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحویل میں ہے، جب کہ مزید معلومات کے لیے حکام کی جانب سے پریس بریفنگ متوقع ہے۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ٹائلر رابنسن چارلی کرک

پڑھیں:

لاپتہ طالبہ کی لاش ایک ماہ بعد ملی، اسکول ٹیچر گرفتار

بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ضلع بیربھوم میں ایک دل خراش واقعے نے سب کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ ایک مقامی اسکول کی طالبہ، جو گزشتہ ایک ماہ سے لاپتہ تھی، کی لاش ایک ویران علاقے سے بوری میں بند حالت میں ملی ہے۔ پولیس نے طالبہ کے ایک استاد کو گرفتار کرلیا ہے، جس پر اغوا اور قتل کا الزام ہے۔
طالبہ 22 اگست کو حسب معمول اسکول کے لیے نکلی تھی لیکن واپس گھر نہ پہنچی۔ اہل خانہ اور مقامی افراد نے کئی دنوں تک اس کی تلاش جاری رکھی، مگر کامیابی نہ ملی۔ بالآخر منگل کی شب کالی ڈانگا گاؤں کے مضافات میں واقع ایک سنسان مقام سے ایک بوری برآمد ہوئی، جس میں طالبہ کی لاش موجود تھی۔
متاثرہ لڑکی کے والدین نے الزام لگایا ہے کہ مذکورہ استاد اس سے قبل بھی نازیبا رویہ اختیار کرتا رہا تھا، اور طالبہ نے اس حوالے سے اپنی والدہ کو آگاہ بھی کیا تھا۔ اسی بنیاد پر پولیس نے استاد کو حراست میں لیا، جس نے تفتیش کے دوران جرم کا اعتراف کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید چھان بین جاری ہے، اور یہ بھی جانچ کی جا رہی ہے کہ قتل سے قبل کسی قسم کی زیادتی تو نہیں کی گئی۔ لاش کو فارنزک تجزیے کے لیے بھیج دیا گیا ہے تاکہ حقائق سامنے آسکیں۔
یہ واقعہ معاشرے میں بچوں کے تحفظ، تعلیمی اداروں کی نگرانی، اور متاثرہ خاندانوں کی فوری داد رسی کے حوالے سے کئی سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • لاپتہ طالبہ کی لاش ایک ماہ بعد ملی، اسکول ٹیچر گرفتار
  • چارلی کرک کے قتل کے بعد ملزم کی دوست کے ساتھ کیا گفتگو ہوئی؟ پوری تفصیل سامنے آگئی
  • پشاور: جعلی ویزے پر البانیہ جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
  • صدر ٹرمپ کے حامی چارلی کرک کو قتل کرنے سے پہلے مبینہ ملزم نے ایک پیغام بجھوایا.ڈائریکٹرایف بی آئی
  • قطر ہمارا قریبی اتحادی ہے‘اسرائیل دوبارہ حملہ نہیں کرئے گا.صدرٹرمپ
  • چارلی کرک کے قتل کا ملزم تفتیش میں تعاون نہیں کر رہا، گورنر یوٹا اسپینسر کاکس
  • ٹرمپ کے دوست چارلی کرک کے قاتل کے ٹرانسجنڈر کیساتھ رومانوی تعلقات تھے؛ انکشاف
  • اسلام آباد میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر اب ایف آئی آر درج ہوگی، بڑا فیصلہ کرلیا گیا
  • قطر امریکا کا قریبی اتحادی ہے، اسرائیل کو محتاط رویہ اختیار کرنا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • قطر امریکا کا قریبی اتحادی ہے، اسرائیل کو محتاط رویہ اختیار کرنا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ