فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا قصور سیکٹر اور جلال پور پیر والا، ملتان میں فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا قصور سیکٹر اور جلال پور پیر والا، ملتان میں فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قصور سیکٹر اور جلال پور پیر والا، ملتان میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قصور سیکٹر اور جلالپور پیروالا، ملتان میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کے دورے کے موقع پر حالیہ سیلابی صورتحال اور جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
دورے کا مقصد سول انتظامیہ اور فوج کے درمیان مربوط تعاون کو مزید مؤثر بنانا تھا تاکہ متاثرہ آبادی کو بروقت اور مؤثر امداد فراہم کی جا سکے۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب اور سول انتظامیہ کے دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے جب کہ چیف آف آرمی اسٹاف کو زمینی صورتحال اور جاری ریسکیو و ریلیف آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق سول انتظامیہ سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اچھی طرز حکمرانی اور عوام دوست ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ تمام اقدامات، بشمول بنیادی ڈھانچے کی ترقی، جو بار بار آنے والے سیلابوں کے نقصانات سے عوام کے تحفظ کے لیے ضروری ہیں، انہیں ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ ریاست ہر سال قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان کی متحمل نہیں ہو سکتی۔
آرمی چیف نے سیلاب سے متاثرہ افراد سے بھی ملاقات کی، جنہیں پاک فوج اور سول انتظامیہ نے کامیابی سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا تھا۔ اس موقع پر متاثرین نے مشکل وقت میں بروقت مدد فراہم کرنے پر پاک فوج کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ریلیف آپریشن میں مصروف جوانوں، ریسکیو 1122 اہلکاروں اور پولیس سے بھی ملاقات کی اور ان کے بلند حوصلے، آپریشنل تیاری اور انتھک عزم کو سراہا۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ مشکل حالات میں قوم کی خدمت کے لیے سول انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے ان کی شب و روز کی کاوشیں لائقِ تحسین ہیں۔
آرمی چیف نے لاہور-قصور اور ملتان-جلالپور پیروالا محور پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ بھی کیا تاکہ نقصانات کے پیمانے اور جاری امدادی سرگرمیوں کا براہِ راست جائزہ لیا جا سکے۔
قبل ازیں لاہور اور ملتان کے کور کمانڈرز نے قصور اور ملتان آمد پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرروس میں 7.4 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اُٹھی پنجاب کے بعد سیلاب سندھ میں زور پکڑنے لگا، گڈوبیراج پر پانی کی آمد میں اضافہ، اونچے درجےکا سیلاب ایشیا کپ،پاکستان کا عمان کو جیت کیلئے 161رنز کا ہدف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے2ریاستی حل کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور سیلاب بھی رکاوٹ نہ بن سکا، دولہا کشتی میں دلہن لے آیا پاسپورٹ بلاک ہونے کا معاملہ، علی امین گنڈا پور نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی صدرِ مملکت آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر فلڈ ریلیف کیمپ قصور سیکٹر اور ملتان میں
پڑھیں:
قصور: مختلف ٹریفک حادثات میں 2خواتین جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-08-8
قصور (خبرایجنسیاں) پنجاب کے ضلع قصور کے دیپال پور روڈ پر 2 ٹریفک حادثات میں 2 خواتین جاں بحق اور 2افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ ٹولو والا میں پیش آیا جہاں گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار 65 سالہ خاتون شدید زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گئی۔ دوسرے واقعے میں فتح پور کے قریب موٹر سائیکل بے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس میں 70 سالہ خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کا مزید کہنا تھا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی دونوں خواتین اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ بابا بلھے شاہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔