مریم نواز کا رحیم یار خان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ ،گھروں کی بحالی کی یقین دہانی
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
مریم نواز کا رحیم یار خان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ ،گھروں کی بحالی کی یقین دہانی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رحیم یار خان کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے دوران متاثرین کیلئے امداد کا اعلان کیا۔
مریم نواز نے رحیم یار خان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے لیاقت پور کے نواحی علاقے ظاہر پیر میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور ریلیف کیمپوں میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔
دورے میں وزیراعلیٰ پنجاب کو صحت کی سہولیات پر بریفنگ دی گئی، اس دوران وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں سے مسائل اور ضروریات کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ریسکیو ٹیموں کو شاباش دی ۔
مریم نواز نے ریلیف کیمپوں میں موجود بچوں میں کھانے پینے کی چیزیں تقسیم کیں، ایک بچے کو گود میں اٹھا کر خود پانی پلایا جب کہ خواتین کو گھروں کی بحالی کے لیے اقدامات کا یقین دلایا ۔
اس دوران وزیر اعلیٰ نے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کیا اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت متاثرین کے ساتھ ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا قصور سیکٹر اور جلال پور پیر والا، ملتان میں فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ روس میں 7.4 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اُٹھی امریکا نے 32 اداروں کو تجارتی پابندیوں کی فہرست میں شامل کردیا خیبر پختونخوا کے ورلڈ بینک منصوبے میں 10 کروڑ 60 لاکھ روپے کا بڑا فراڈ نیپال میں معمولاتِ زندگی بحال: عارضی سیٹ اپ سے قبل فوجی سربراہ کی ملاقات پنجاب میں سیلاب سے 97شہری جاں بحق، 4500دیہات متاثر ہوئے،پی ڈی ایم اے قطر پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پاکستان پر کسی نے جارحیت کی کوشش کی تو بھرپور جواب دیں گے، دفترخارجہ
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: رحیم یار خان کے سیلاب زدہ علاقوں مریم نواز کا دورہ
پڑھیں:
سیریز جیتنے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو مبارکباد
وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی اور ٹیم کی تعریف کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کامیابی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے جیت کے لیے جس عزم، محنت اور اتحاد کا مظاہرہ کیا، وہ قابل تحسین ہے۔ امید ہے کرکٹ ٹیم وننگ ٹریک کو برقرار رکھے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین مچیز کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔