سامعہ حجاب نے ہراساں کرنے والے حسن زاہد کو خدا کے نام پرمعاف کردیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے خود کو ہراساں کرنے، مبینہ اغوا کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے والے سابق منگیتر حسن زاہد کو خدا کے واسطے معاف کرتے ہوئے ان پر درج کرائے گئے تمام مقدمات واپس لینے کا اعلان کردیا۔
ٹک ٹاکر نے یکم ستمبر کو انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ حسن زاہد نے انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی، ان پر تشدد کیا جاتا رہا، انہیں بلیک میل بھی کیا جاتا رہا۔
بعد ازاں اسلام آباد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے حسن زاہد کو گرفتار کرلیا تھا اور سامعہ حجاب کی فریاد پر مقدمات دائر کرکے قانونی کارروائی شروع کردی تھی۔
ابتدائی طور پر عدالت نے جسمانی ریمانڈ پر حسن زاہد کو پولیس کے حوالے کیا تھا لیکن 12 ستمبر کو عدالت نے انہیں 14 دن کے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔
حسن زاہد کو جیل بھیجے جانے کے بعد سامعہ حجاب نے سابق منگیتر سے صلح ہونے اور انہیں خدا کے واسطے معاف کرنے کی تصدیق کی۔
سامعہ حجاب نے متعدد میڈیا آؤٹ لیٹس سے بات کرتے ہوئے سابق منگیتر سے صلح ہونے اور انہیں معاف کرنے کی تصدیق کی۔
View this post on InstagramA post shared by Geo News Urdu (@geourdudottv)
ٹک ٹاکر نے ’نکتا‘ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حسن زاہد کے اہل خانہ ان کے پاس معافی مانگنے آئے تھے، جس پر انہوں نے سابق منگیتر کو معاف کیا۔
ان کے مطابق حسن زاہد نے بھی تحریری طور پر ان کے خلاف کسی طرح کی کوئی کارروائی نہ کرنے کی ضمانت دی ہے، جس کے بعد انہوں نے انہیں معاف کرنے کا فیصلہ کیا۔
ٹک ٹاکر نے اس بات کو مسترد کیا کہ انہوں نے پیسوں کی خاطر حسن زاہد کو معاف کیا۔
سامعہ حجاب کا کہنا تھا کہ انہوں نے فی سبیل اللہ حسن زاہد کو معاف کیا، اب ان کی منگنی بھی نہیں رہی، انہیں سابق منگیتر سے کوئی خطرہ نہیں، وہ خود کو محفوظ سمجھتی ہیں۔
اس سے قبل سامعہ حجاب نے اپنی متعدد ویڈیوز اور انٹرویوز میں خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اگر ملزم کو سزا نہ ہوئی تو وہ جیل سے رہا ہونے کے بعد ان سے بدلہ ضرور لیں گے۔
ٹک ٹاکر نے حسن زاہد پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے ان پر جسمانی تشدد کے الزامات بھی لگائے تھے لیکن اب انہوں نے انہیں معاف کردیا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سابق منگیتر حسن زاہد کو ٹک ٹاکر نے کرتے ہوئے انہوں نے نے انہیں کرنے کی
پڑھیں:
صبا قمر نے الزامات عائد کرنے پر صحافی کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا
اداکارہ صبا قمر نے سینئر صحافی کیخلاف سنگین الزامات پر قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ان دنوں اداکارہ صبا قمر اپنے دو ڈراموں ’پامال‘ اور ’کیس نمبر ‘9 کے باعث خبروں میں ہیں۔ حال ہی میں ان کے کراچی سے متعلق ایک بیان پر بھی سوشل میڈیا پر بحث جاری تھی، جس کے بعد ایک صحٓفی نے ان کے بارے میں متنازع دعوے کیے ہیں جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Showbiz Spy (@showbizspy_)
مذکورہ صحافی نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ صبا قمر 2003-2004 میں لاہور میں ایک ایسے گھر میں رہتی تھیں جو مبینہ طور پر ان کے کسی ’قریبی تعلق‘ والے شخص کا تھا۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ صبا اس شخص کی ہراسانی کے باعث نجی خبر رساں ادارے؎ کے دفتر شکایت کے لیے آئی تھیں، جہاں ان کی پہلی ملاقات ہوئی۔
صبا قمر نے صحافی کے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ ایسے جھوٹے دعووں کیلئے ان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کریں گی۔
سوشل میڈیا صارفین پر بڑی تعداد نے صبا قمر کے اس فیصلے کی حمایت کی ہے۔ ایک صارف نے لکھا، ’بہترین فیصلہ، ایسے لوگوں کو عدالت میں جواب دینا چاہیے۔‘ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’یہ شخص پہلے شعیب ملک کے حوالے سے بھی بیانات دے چکا ہے‘۔