سامعہ حجاب اغوا کیس کا ڈراپ سین، ٹک ٹاکر نے ملزم کو معاف کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز


لاہور:ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب کے اغواء اور دھمکیوں کے کیس کا ڈراپ سین ہو گیا۔

سامعہ حجاب اور ان کے سابق منگیتر حسن زاہد کے درمیان غیر مشروط صلح ہو گئی ہے، جس کے تحت دونوں فریقین نے ایک دوسرے کو فی سبیل اللّٰہ معاف کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سامعہ حجاب نے حسن زاہد کو معاف کرتے ہوئے ان کے خلاف تمام الزامات واپس لے لیے ہیں، جبکہ حسن زاہد نے بھی اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے سامعہ سے معافی مانگ لی اور ان کے تمام خدشات دور کر دیے ہیں۔

یاد رہے کہ سامعہ حجاب نے الزام عائد کیا تھا کہ حسن زاہد نے انہیں ان کے گھر کے باہر سے اغواء کرنے کی کوشش کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ اس حوالے سے تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج کیا گیا اور عدالت نے حسن زاہد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

بعد ازاں دونوں کی مشترکہ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جس پر عوامی ردعمل سامنے آیا اور سامعہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا جس کے بعد سامعہ نے انکشاف کیا کہ حسن زاہد اس کا منگیتر تھا۔

واضح رہے کہ اب سامعہ حجاب اور حسن زاہد کے درمیان صلح کے بعد کیس کو باضابطہ طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحسان نیازی کی ملٹری کورٹ کارروائی کیخلاف درخواست سماعت کےلئے مقرر ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں بڑی پیشرفت ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت منیشا کوئرالہ نے نیپال میں مظاہرین کیخلاف جاری پرتشدد کریک ڈاؤن پر آواز بلند کردی والد کے انتقال کے بعد کنسرٹ کرنے پر تنقید کرنے والوں کو عاطف اسلم کا دوٹوک جواب پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ریچھ کے حملے سے زخمی چین اور روس کی مشترکہ پروڈکشن فلم “ریڈ سلک” کا بیجنگ میں پریمیئر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ٹک ٹاکر

پڑھیں:

لاہور ،10سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں 10سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق 10سالہ معاویہ مین ڈیفنس روڈ پر موٹر سائیکل مکینک کی دوکان پر کام کرتا تھا، ملزم نے واڑا جٹاں والا کے قریب کوارٹر میں بچے سے بد فعلی کی کوشش کی ، بچے کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا ۔کاہنہ چوکی ہلوکی پولیس نے ملزم کو ٹریس کرکے خیابان آمین سے گرفتار کیا ۔ ملزم زین کے خلاف مقدمہ درج کر کے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ۔ایس پی ماڈل ٹائون اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سی ڈی اے بورڈ کا 16واں اجلاس،قبر کھدائی اور میت بس کے چارجز معاف کرنے کے فیصلہ کی منظوری
  • لاہور ،10سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی: شادی والے دن لاپتا ہونیوالے دُلہا کے کیس کا ڈراپ سین، نوجوان کا بیان سامنے آگیا
  • ایران میں زائرین کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے نیٹ ورک کا اہم ملزم گرفتار
  • سامعہ حجاب نے ملزم زاہد کو معاف کرنے کیلئے کی جانے والی ڈیل پر خاموشی توڑ دی
  • زیارت سے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر اور بیٹے کی ویڈیو منظر عام پر، رہائی کے لیے مطالبات تسلیم کرنے کی اپیل
  • ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے اغوا کرنے والے حسن زاہد کو معاف کیوں کیا؟
  • سامعہ حجاب نے حسن زاہد کو کیوں معاف کیا؟ ٹک ٹاکر نے سب کچھ بتادیا
  • سامعہ حجاب نے حسن زاہد کو معاف کرنے کی وجہ بتا دی
  • کتنے میں ڈیل ہوئی؟ سامعہ حجاب کو سخت سوالات کا سامنا، ٹک ٹاکر نے حسن زاہد کو معاف کرنے کی وجہ بتادی