پاور بٹن دبائے بغیر فون کس طرح ری اسٹارٹ کیا جا سکتا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
اپنے اینڈرائیڈ فون میں کسی بھی عارضی رکاوٹ کو دور کرنے کے لیے فون کو ری بوٹ کیا جاتا ہے. یہ عمل میموری کو صاف کرتا ہے، پس منظر میں چلنے والی غیر استعمال شدہ ایپس کو بند کرتا ہے اور عارضی فائلوں کو ڈیلیٹ کرتا ہے۔ اگر صارف کو کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہوتاہے تو یہ اسمارٹ فون کے ریڈیو ماڈیولز اور نیٹ ورک اسٹیک کو دوبارہ شروع کرنے میں بھی مددگار ہوتا ہے۔
اینڈرائیڈ فون کو ری بوٹ کرنا اکثر ضروری ہوتا ہے۔ زیادہ تر افراد کے لیے فون کا پاور بٹن اسمارٹ فون کو بند یا ری بوٹ کرنے کے لیے پہلا انتخاب ہوتا ہے۔ فون کے ماڈل کے لحاظ سے، پاور مینیو عموماً پاور بٹن کو دبانے اور تھوڑی دیر تک پکڑے رکھنے سے یا پاور اور والیوم اپ/ڈاؤن بٹن کو ایک ساتھ دبانے سے سامنے آتا ہے۔
تاہم، اگر آپ کے فون کے پاور یا والیوم بٹن کسی وجہ سے کام نہیں کر رہے ہوں، تو ایسا لگ سکتا ہے کہ آپ کے پاس کوئی اور آپشن نہیں ہے۔ آئی فون کی طرح اینڈرائیڈ بھی اپنے فونز کو ری بوٹ کرنے کے مختلف طریقے فراہم کرتا ہے۔
بہت سے اینڈرائیڈ فونز (بشمول گوگل پکسل اور سام سنگ ڈیوائسز) سافٹ ویئر سطح پر پاور مینیو تک رسائی فراہم کرتے ہیں تاکہ صارفین فون کو ری بوٹ کر سکیں۔ ایسا کرنے کے لیے صارفین کواپنے فون کا مکمل کوئیک سیٹنگز پینل کھولنا ہوگا جس کے لیے صارفین کو اسکرین اوپر سے دو بار نیچے کی جانب سوائپ کرنی ہوگی۔
جب کوئیک سیٹنگز پینل کھل جائے گا تو آپ کو پینل کے اوپر دائیں کونے یا نیچے پاور کا آئکون (ایک دائرہ جس میں ایک عمودی لائن ہو) نظر آئے گا۔ اسے ایک بار ٹچ کرنے سے پاور مینیو کھل جائے گا، جہاں آپ کو ری بوٹ اور پاور آف کے آپشن ملیں گے۔
یہ خاص مینیو ایکسیسیبلٹی مینیو شارٹ کٹ کے ذریعے دستیاب ہوتاہے، جو ڈیفالٹ طور پر فعال نہیں ہوتا۔ تاہم، صارفین اسے آسانی سے فعال کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے صارفین اپنے فون کی سیٹنگز میں جاکر Settings > Accessibility > Accessibility Menu میں آپشن فعال کر سکتےہیں۔ آپ اس شارٹ کٹ کو اپنے فون کے ہوم اسکرین پر یا نیویگیشن بار میں ایک فلوٹنگ بٹن کے طور پر رکھ سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ری بوٹ کر کو ری بوٹ اپنے فون کرنے کے کرتا ہے فون کو فون کے کے لیے
پڑھیں:
مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبہ، پاکستان کویت کے درمیان 25ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر دستخط
مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبہ، پاکستان کویت کے درمیان 25ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 31 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے پاکستان اور کویت کے درمیان دوسرے قرض پروگرام پر دستخط ہوگئے۔ ترجمان اقتصادی امور کے مطابق کویتی حکومت کویت فنڈ فار اکنامک ڈویلپمنٹ کے ذریعے رقم فراہم کرے گی
اس پروگرام کے تحت مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبے کیلئے 7 اعشاریہ5ملین کویتی دینار (25ملین ڈالر)ملیں گے، پاکستان کی جانب سے معاہدے پر سیکرٹری وزارت اقتصادی امور محمد حمیر کریم نے دستخط کیے۔
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق سیکریٹری اقتصادی امور حمیر کریم نے مسلسل معاونت پر کویتی حکومت کا شکریہ ادا کیا، سیکرٹری اقتصادی امور نے کہا کہ مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے۔ترجمان اقتصادی امور کے مطابق کویتی سفارت خانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن فہد ہشام نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کویت فنڈ کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں کے لئے معاونت فراہم کرتے رہیں گے، کویت اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشاہ محمود قریشی اسپتال منتقل، پی ٹی آئی پرانی قیادت کی ریلیز عمران خان تحریک چلانے کیلئے ملاقات شاہ محمود قریشی اسپتال منتقل، پی ٹی آئی پرانی قیادت کی ریلیز عمران خان تحریک چلانے کیلئے ملاقات ایف آئی اے کا یوٹرن، شبر زیدی کے خلاف مقدمہ واپس لینے کا فیصلہ پنجاب بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے حد بندیوں کیلئے ڈھائی ماہ کی مہلت دیدی ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا پی پی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم، تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ نہ ہوسکا کالعدم ٹی ایل پی کے ٹکٹ ہولڈرز کا پارٹی سے لاتعلقی کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم