گوگل کے جیمینی نینو بنانا ایپ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
گوگل کی جیمینی ایپ کے تحت متعارف کرایا گیا مصنوعی ذہانت پر مبنی ایڈیٹنگ ٹول نینو بنانا سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔ یہ ٹول اپنی تیز ترین رفتار، فوٹو ریئلسٹک کوالٹی اور آسان استعمال کے باعث صارفین کو حیران کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل کا نیا سنگ میل، ’جیمنی 2.5 ڈیپ تھنک‘ ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
نینو بنانا صرف چند سیکنڈز میں عام تصاویر کو شاندار اور نہایت حقیقی مناظر میں بدل دیتا ہے، جس کی بدولت لاکھوں صارفین اسے وائرل مواد بنانے کے لیے آزما رہے ہیں۔
یہ ٹول اس وقت خاص طور پر چند تخلیقی انداز کے باعث مقبول ہوا ہے۔ صارفین اپنی تصویر کو ایک کلیکٹیبل فگرین میں بدلوا رہے ہیں، جسے کھلونے کے ڈبے میں ان کے نام اور گرافکس کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے جیسے وہ اسٹور سے خریدا گیا کوئی ایکشن فگر ہو۔
اسی طرح لوگ مشہور مصوری کا حصہ بھی بن رہے ہیں، جیسے وین گوگ کی اسٹاری نائٹ میں داخل ہو کر اسی آرٹ کے انداز میں گھل مل جانا۔ کئی صارفین دنیا کے معروف مقامات پر اپنی موجودگی دکھا رہے ہیں، مثلاً ایفل ٹاور کے سامنے ایک پرفیکٹ تصویر، کم سیاحوں اور صاف منظر کے ساتھ۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل اے آئی نے زمین پر خلائی مخلوق کے پوشیدہ ٹھکانوں کی نشاندہی کردی
اس کے علاوہ بعض تصاویر کو سنیما طرز کے ایڈیٹوریل پورٹریٹ میں بدلا جارہا ہے، جہاں ڈارک اسٹوڈیو میں دھندلا دھواں اور روشنی کا خاص تاثر دیا جاتا ہے، جیسے کسی فلم کا پوسٹر ہو۔
ماہرین کے مطابق یہ نئے انداز سوشل میڈیا پر دلچسپی بڑھانے اور صارفین کے لیے غیرمعمولی تخلیقی امکانات فراہم کرنے کا ذریعہ بن رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اے آئی جیمینی ڈیٹنگ ٹول نینو بنانا گوگل مصنوعی ذہانت.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اے ا ئی گوگل مصنوعی ذہانت رہے ہیں
پڑھیں:
پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خولہ چوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خولہ چوہدری کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔راولپنڈی ڈسٹرکٹ کورٹ نے خولہ چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ سائبرکرائم ایجنسی نے 2 اینٹی اسٹیٹ سوشل میڈیا پوسٹوں پرخولہ چوہدری کو گزشتہ شب گرفتار کیا تھا۔
مزید :