’جیسے چھ رافیل گرائے ویسے ہی ٹیم 10 اوور میں 6 کھلاڑی گرا کر میچ جیتے گی‘
اشاعت کی تاریخ: 14th, September 2025 GMT
ایشیا کرکٹ کپ 2025 کے ہائی وولٹیج ٹاکرے سے قبل شوبز شخصیات نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا آج دبئی کے اسٹیڈیم میں ہوگا جس میں شائقین اپنی اپنی ٹیموں کی جیت کے خواہش مند ہیں۔
معرکہ حق میں پاکستان کی شاندار فتح کے بعد اب شائقین کرکٹ کی خواہش ہے کہ قومی ٹیم ایک بار جیت کی خوشی کو دوبالا کرے۔
اس سلسلے میں شوبز شخصیات نے قومی ٹیم کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی ہے کہ قومی ٹیم کل کا میچ جیتے گی۔
معروف اور سینئر اداکار جاوید شیخ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’ماضی میں قومی ٹیم اچھا نہیں کھیل سکی ہے مگر اس بار ایسا لگتا ہے کہ ٹیم کچھ نیا کرے گی اور انشاء اللہ ہم یہ میچ جیتیں گے‘۔
اداکار ایاز خان نے کہا کہ پاک بھارت مقابلہ ایسے ہے جیسے کھیل میں جنگ کو شامل کرلیا جائے، میری دعا اور امید ہے کہ پاکستان کل کا میچ اپنے نام کرے گا۔ پاکستان زندہ باد
گلوکار ارشد محمود نے کہا کہ میچ فائنل کی طرح ہوگا، اس بار بھی قومی ٹیم بہت اچھا کھیلے گی، جیسے شاہینوں نے جنگ میں چھ رافیل گرائے ویسے ہی چھ کھلاڑیوں کو 10 اوور میں گرائے گی اور جیت اپنے نام کرے گی۔
ارشد محمود نے کہا کہ بھارت جنگ میں اپنی شکست کا بدلہ لینے کیلیے بھرپور دم لگا کر کھیلے اور جیتنے کی کوشش کرے گا مگر پاکستان بھی کم نہیں ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسلام آباد کے 2 میگا پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز
اسلام آباد میں 2 میگا پراجیکٹس ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس منصوبے پر کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق منصوبوں کا مجموعی طور پر 60 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ فلائی اوور دسمبر کے اوائل میں ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا جبکہ شاہین چوک انڈر پاس بھی ایک ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس منصوبوں کا دورہ کیا اور دونوں منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اور تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے تعمیراتی کاموں کے معیار کا مشاہدہ کیا اور پراجیکٹس کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تعمیراتی کاموں میں اعلیٰ معیارکو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ فلائی اوور کی تکمیل سے جی ٹی روڈ سے مسافر سگنل فری اسلام آباد آسکیں گے۔