ویژن پاکستان منصوبہ ،نوجوانوں کے لئے امید کی نوید ،شاہد آفریدی برانڈ ایمبیسڈر بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
ویژن پاکستان منصوبہ ،نوجوانوں کے لئے امید کی نوید ،شاہد آفریدی برانڈ ایمبیسڈر بن گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستانیوں کے لئے اچھی خبر،میر گروپ کیفلیگ شپ قومی منصوبے”ویژن پاکستان2030”کے تحت کروڑ وں نوجوانوں کو عصر حاضر کے جدید تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے باروزگار بنانے سیاحت کے فروغ،معیشت کی بحالی اور ضلعی سطح پر مائیکرو معیشتوں کے فروغ کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اقدامات شروع کر دئیے ہیں ،دنیائے کرکٹ کے معروف کھلاڑی و پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے میر گروپ کے وطن عزیز کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل قومی منصوبے ”ویژن پاکستان” کا برانڈ ایمبیسڈر بن کے ایک نئے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔
میر گروپ کے چئیرمین شکیل احمد میر نے ویژن پاکستان منصوبے کو قوم کے لئے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبے کے تحت نوجوانوں کو با اختیار بنا کر انہیں معاشرے کا کارآمد شہری بنائیں گے جبکہ سیاحت کو فروغ دیکر وطن عزیز کا مثبت تشخص اقوام عالم کے سامنے پیش کریں گے۔تفصیلات کے مطابق دنیا میں منفرد مقام رکھنے والے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی شاہد آفریدی ،میر گروپ کے قومی منصوبے ”ویژن پاکستان” کے برانڈ ایمبیڈر بنے ہیں اور میر گروپ کے چئیرمین شکیل احمد میر کے ساتھ ملکر نوجوانوں کو بااختیار بنانے، سیاحت اور معیشت کی بحالی کے لئے اقدامات اٹھائیں گے۔انہوں نے ویژن پاکستان منصوبے کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی کامیابی سے ہمارے نوجوان با اختیار بن سکیں گے اور سیاحت کو فروغ مل پائیگا ہم ملک کامستقبل سنوارنے اور قوم کے لئے خدمت کے لئے تیار ہیں ۔
میر گروپ کے چئیرمین شکیل احمد میر کا کہنا ہے کہ منصوبے کی کامیابی کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔ یہ شراکت داری صرف ایک مشہور شخصیت کی حمایت نہیں بلکہ ایک قومی تحریک کی شروعات ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو با اختیار بنانا، مقامی کاروبار کو فروغ دینا اور پاکستان کی عالمی پہچان کو ازسر نو متعین کرنا ہے۔”ویژن پاکستان” ایک منصوبہ نہیں، قومی بیداری کی تحریک ہے یہ، میر گروپ کا ایک انقلابی اور کثیر الجہتی منصوبہ ہے جو ملک کے پوشیدہ امکانات کو اجاگر کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی، جدت اور سماجی ترقی کو یکجا کر کے ایک جامع، پائیدار اور شمولیتی ترقی کی بنیاد رکھتا ہے۔ شاہد آفریدی جیسے متحرک اور اثر انگیز چہرے کی قیادت میں، یہ تحریک ہر عمر اور طبقے کے افراد کو متاثر کرنے اور متحرک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنائب وزیر اعظم اسحاق ڈار آئندہ چند گھنٹوں میں قطر روانہ ہوں گے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار آئندہ چند گھنٹوں میں قطر روانہ ہوں گے پاکستان یا دہشت گرد،افغانستان انتخاب کر لے ،وزیراعظم کا فیلڈ مارشل کے ہمراہ بنوں کا دورہ،شہید جوانوں کے جنازے میں شرکت،اعلی سطح اجلاس کی... وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا دورہ بنوں، دہشتگردی کیخلاف اہم فیصلے متوقع پاکستان تحریک انصاف میں تنظیمی عہدوں میں تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ایشیا کپ: بی سی سی آئی عہدیدار پاک بھارت میچ سے قبل منظر عام سے غائب ہو گئے انجینئر محمد علی مرزا 7 روزہ ریمانڈ پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے سپرد
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ویژن پاکستان شاہد آفریدی کے لئے
پڑھیں:
سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
پاکستان نے یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے سعودی آئل ٹینکر پر حملے اور بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی کو درپیش خطرات کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے اور سعودی عرب کی سلامتی و خودمختاری کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کو سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے بحرِ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔وزیراعظم نے حملے کو بزدلانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ”ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں. یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں“۔وزیراعظم نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں خود، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پوری پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت اور مملکت کے برادر عوام کے ساتھ مضبوطی اور عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے مزید یقین دہانی کرائی کہ پاکستان مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے اور بحرِ احمر، آبنائے ہرمز اور خطے میں سمندری تجارت کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے عالمی برادری اور سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔گفتگو کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کی اس مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قائم قریبی برادرانہ تعلقات کی تعریف کی۔ اس موقع پر وزیراعظم پاکستان نے خادمِ حرمین شریفین، شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے بھی نیک خواہشات اور خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔
دوسری جانب، دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”گزشتہ ہفتے بھی حوثیوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا. جس کی وزیراعظم پاکستان نے فوری مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا تھا“۔طاہر اندرابی نے کہا کہ ہمارے بحری جہازوں پر حملہ ریڈلائن ہوگی. ہم سعودی عرب کے ساتھ باہمی دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور سعودی عرب کے ساتھ تمام معاہدوں کی پاسداری کریں گے۔انہوں نے خبردار کیا کہ یمن کے مسلح گروہوں کی جانب سے سعودی عرب پر ایسے حملے خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں، اس لیے پاکستان تمام فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور مسائل کا پرامن حل سفارتی راستے سے نکالنے کی اپیل کرتا ہے۔خطے میں امن قائم کرنے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان نے اپنی سفارتی رفت و آمد میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ترجمان کے مطابق حال ہی میں ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے پاکستان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور وفاقی وزیر داخلہ سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں تاکہ علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔اس کے علاوہ پاکستان اور کویت کے وزرائے خارجہ کے درمیان رابطہ ہوا، جبکہ منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصر، عمان، فلپائن، روس اور بنگلہ دیش کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ اہم ملاقاتیں کیں۔ان ملاقاتوں کی تفصیل بتاتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ ”مصر کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تمام ممالک کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے احترام پر زور دیا، جبکہ عمان کے وزیر خارجہ نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن و استحکام کے لیے پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہا“۔اس کے ساتھ ساتھ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ خلیل الرحمان سے بھی باہمی تعلقات اور تعاون کو آگے بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ترجمان دفترِ خارجہ نے مزید بتایا کہ پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اب شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کے لیے بشکیک پہنچیں گے. جہاں ان کی کرغزستان کے صدر اور دیگر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے بھی حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا ہے، جو گزشتہ بیس سالوں میں کسی کینیڈین وزیر خارجہ کا پہلا دورہ تھا اور اس دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کے لیے اعلیٰ سطح پر بات چیت کی گئی۔