نیدرلینڈز نے اعلان کیا ہے کہ اگر اسرائیل یوروویژن 2026 میں شریک ہوا تو وہ اس موسیقی کے عالمی مقابلے کا بائیکاٹ کرے گا۔

یہ اعلان نیدرلینڈز کے سرکاری نشریاتی ادارے نے جمعے کے روز کیا۔ ادارے نے مؤقف اختیار کیا کہ غزہ میں جاری سنگین انسانی المیے کے پیش نظر اسرائیل کی شمولیت ناقابلِ قبول ہے۔

یہ بھی پڑھیے: واشنگٹن میں اسرائیل مخالف مظاہرے، کانگریس سے نیتن یاہو کے خطاب کا بائیکاٹ

بیان میں کہا گیا کہ ہم صحافتی آزادی کی شدید پامالی اور غزہ میں بڑی تعداد میں صحافیوں کی ہلاکت پر بھی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔

آئرلینڈ کے نشریاتی ادارے آر ٹی ای نے ایک روز قبل اسی نوعیت کا بیان جاری کیا تھا اور کہا تھا کہ اسرائیل کی موجودگی میں اس مقابلے میں شرکت کرنا ضمیر کے خلاف ہوگا۔ آئس لینڈ نے بھی بائیکاٹ پر غور شروع کر دیا ہے جبکہ ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کھل کر اسرائیل کو یوروویژن سے نکالنے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

یوروپی براڈکاسٹنگ یونین، جو یوروویژن کا انعقاد کرتی ہے، نے کہا ہے کہ وہ اپنے رکن ممالک سے مشاورت کر رہی ہے اور دسمبر کے وسط تک ہر رکن ملک کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ آیا وہ مقابلے میں شریک رہنا چاہتا ہے یا نہیں۔

ادارے کے ڈائریکٹر مارٹن گرین نے کہا ہم مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع پر مختلف آرا اور تشویش کو سمجھتے ہیں۔ یہ ہر رکن کا ذاتی فیصلہ ہوگا کہ وہ شریک ہو یا نہیں، اور ہم ان کے فیصلے کا احترام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: جنوبی ایشیا: اسرائیل کے حامی برانڈز کا بائیکاٹ، کاروبار آدھے سے بھی کم رہ گیا

واضح رہے کہ روس کو 2022 میں یوکرین پر حملے کے بعد یوروویژن سے نکال دیا گیا تھا لیکن اسرائیل پچھلے 2 برسوں سے تنازعات کے باوجود مقابلے کا حصہ رہا ہے۔

ہالی ووڈ کے ہزاروں فنکار، بشمول ایما اسٹون، آوا ڈوورنے اور اولیویا کولمین، اسرائیلی فلمی اداروں کے بائیکاٹ کی مہم میں شامل ہو چکے ہیں۔ درجنوں سابق یوروویژن شرکا، جن میں 2024 کے فاتح سوئٹزرلینڈ کے نیمو بھی شامل ہیں، اسرائیل کو غزہ میں جنگی اقدامات کے باعث مقابلے سے باہر کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

یوروویژن 2026 کا فائنل 16 مئی کو ویانا میں ہوگا، جس سے قبل سیمی فائنلز 12 اور 14 مئی کو منعقد ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسرائیل نیدرلینڈ یورو ویژن 2026.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسرائیل نیدرلینڈ یورو ویژن 2026

پڑھیں:

اسرائیل کا ایک ٹکٹرا موبائل فون کی صورت میں ہرکسی کے ہاتھ میں ہے: نیتن یاہو

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تل ابیب: اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ جس کسی کے ہاتھ میں بھی موبائل فون ہے، وہ اسرائیل کا ایک ’ٹکڑا‘ رکھتا ہے۔

میڈیاذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی آر ٹی ورلڈ کے مطابق مغربی مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی کانگریس کے وفد سے ملاقات کے دوران خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ ’جو بھی موبائل فون کا مالک ہے وہ بنیادی طور پر اپنے ہاتھ میں اسرائیل کا ایک ٹکڑا اٹھائے ہوئے ہے۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی ادویات، غذائیں بنانے کی صلاحیت کی پوری دنیا معترف ہے.بہت سی قیمتی دوائیں اور غذائیں اسرائیل تیار کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بعض ملکوں نے ہتھیاروں کی فراہمی روک دی ہے، تو کیا اس سے یہ سب بند ہوجائے گا؟ اسرائیل انٹیلی جنس کی صلاحیت کی طرح ہتھیار بنانے میں بھی مہارت رکھتا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ اسرائیل تنہا ہوگیا، لیکن ایسا کچھ نہیں ہے. اسرائیل اس ’محاصرے‘ کو توڑنے کی طاقت رکھتا ہے، ہم ہتھیار خود بنانے میں بھی ماہر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مغرب میں جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم اس محاصرے سے نہیں نکل سکتے تو جان لیں کہ ہم اس سے نکل کر دکھائیں گے۔ جس طرح ہم امریکا کے ساتھ انٹیلی جنس شیئر کرتے ہیں. آپ کی انٹیلی جنس معلومات کا ایک بڑا حصہ اسرائیل سے آتا ہے اور اسرائیل کے ویپن سسٹم کو بھی امریکا کے ساتھ شیئر کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ برسوں میں اسرائیلی جاسوس سافٹ ویئر کمپنی ’پیگاسس‘ پر غیر ملکی رہنماؤں کی جاسوسی کے الزامات بار بار لگتے رہے ہیں۔تل ابیب نے لبنان میں پیجر فونز پر حملوں کی ایک لہر بھی شروع کی تھی، جو اس بات کو اجاگر کرتی ہے کہ اسرائیلی فوج مواصلاتی صنعت میں بھی ملوث رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت کا کسانوں کیلئے معاونتی پیکج تیار، اعلان آئندہ ہفتے ہوگا
  • خیبر پختونخوا بار کونسل کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
  • خیبرپختونخوا بار کونسل کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
  • پی سی بی ایشیا کپ میں شرکت کا فیصلہ آج کرے گا
  • منشیات کے استعمال پر نیدرلینڈز کے کرکٹر پر پابندی عائد
  • فیفا کا بڑا اعلان: 2026 ورلڈ کپ میں کلبز کو 99 ارب روپے ملیں گے
  • اسرائیل کا ایک ٹکٹرا موبائل فون کی صورت میں ہرکسی کے ہاتھ میں ہے: نیتن یاہو
  • اسرائیل نے غزہ میں قحط نہ ہونے کا پروپیگنڈا کرنے کیلئے لاکھوں یورو خرچ کیے، رپورٹ میں انکشاف
  • راولپنڈی اسلام آباد کے لیے بڑا منصوبہ؛ جڑواں شہروں کے درمیان جدید و تیز رفتار ٹرین چلے گی
  • دوحہ میں عرب اسلامی سربراہی اجلاس آج ہوگا، 50 ممالک کے رہنماؤں کی شرکت متوقع