اسلام آباد اور کوالالمپور: ترقی اور خوبصورتی کا جائزہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, September 2025 GMT
اسلام آباد اور ملائیشیا کا دارالحکومت کوالالمپور، دونوں ہی اپنے اپنے انداز میں ترقی اور خوبصورتی کی منفرد مثالیں ہیں، اور دونوں شہروں کو ’گرین کیپیٹلز‘ کہا جا سکتا ہے۔ لیکن انفراسٹرکچر، پلاننگ اور جدید سہولیات کے حوالے سے بات کی جائے تو دونوں شہروں کے درمیان نمایاں فرق موجود ہے۔
کوالالمپور جدید انفراسٹرکچر سے لیس شہر ہے، جہاں اسمارٹ ٹرانسپورٹ سسٹم، ہائی رائز بلڈنگز اور عالمی معیار کی شہری سہولیات نے اس خطے کو بزنس اور ٹورازم حب بنا رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قدرت کے خوبصورت نظاروں کو اپنے اندر سموئے اسلام آباد کا خوبصورت گاؤں تلہاڑ
اسلام آباد بھی اپنی پلانڈ سڑکوں، سیکٹرز اور خوبصورت مناظر کے باعث پہچانا جاتا ہے، مگر ماس ٹرانزٹ، انرجی ایفیشنسی اور شہری سہولیات کے اعتبار سے کوالالمپور پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے کافی آگے ہے۔
گرینری اور بیوٹی کے معاملے میں اسلام آباد کو برتری حاصل ہے۔ مارگلہ ہلز، جھیلیں اور قدرتی فضا اسے دنیا کے خوبصورت ترین دارالحکومتوں میں شامل کرتی ہیں۔ لیکن یہ خوبصورتی انفراسٹرکچر کی کمزوریوں کو چھپا نہیں سکتی۔
شہر میں پارکنگ مسائل، ناقص اربن پلاننگ اور پبلک اسپیسز کی کمی واضح ہے۔ دوسری جانب کوالالمپور میں مصنوعی پارکس، لینڈ اسکیپنگ اور شہری ڈیویلپمنٹ کے ساتھ ساتھ ماڈرن ڈیزائن کو مدِنظر رکھا گیا ہے۔
یوں کہا جا سکتا ہے کہ اسلام آباد قدرتی خوبصورتی کا شاہکار ہے، جبکہ کوالالمپور انسانی تخلیق کردہ آرکیٹیکچر اور انجینیئرنگ کا ایک نمونہ ہے۔
اسلام آباد میں قدرتی خوبصورتی کے باوجود بھی اس پر توجہ نہیں دی جارہی، جبکہ دنیا آرٹیفیشلی چیزوں کو اپنا کر آگے بڑھ رہی ہے۔
کلائمیٹ ایڈیپٹیشن کی بات کی جائے تو کوالالمپور نے اربن ہیٹ آئی لینڈ اور فلڈ مینجمنٹ کے جدید سسٹمز پر خاص توجہ دی ہے۔ یہاں بارشوں اور گرم موسم سے نمٹنے کے لیے جدید ڈرینیج سسٹم، رین ہارویسٹنگ اور گرین روف پالیسیز اپنائی گئی ہیں۔
اسلام آباد میں ماحول نسبتاً خوشگوار ہے، لیکن ماحولیاتی تبدیلی اور اربنائزیشن کے دباؤ کے باعث یہاں بھی کلائمیٹ ریزیلینس پالیسیز کی ضرورت بڑھ رہی ہے۔
اگر دیکھا جائے تو اسلام آباد میں حالیہ برسوں میں بارشوں کے بعد سڑکوں کا ڈوب جانا اور ناقص ڈرینیج سسٹم یہ ظاہر کرتا ہے کہ ابھی بھی ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کوئی ٹھوس حکمتِ عملی نہیں اپنائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان ریل کار چلانے کی تیاری، وزیراعظم نے حکام کو کیا ہدایات کیں؟
اسلام آباد کوالالمپور کے مقابلے میں قدرتی حسن سے مالا مال ہے۔ دنیا کے بڑے شہروں کی طرح ایک سمارٹ سٹی بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ مگر اس کے لیے ٹرانسپورٹ، شہری سہولیات، ٹیکنالوجی بیسڈ اربن پلاننگ اور کلائمیٹ ریزیلینس پر فوری توجہ دینا ہوگی۔ بصورت دیگر یہ شہر اپنی قدرتی خوبصورتی کے باوجود عالمی معیار کے شہروں کی دوڑ میں پیچھے رہ جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلام اباد انفراسٹرکچر تعمیر و ترقی سرسبز علاقے سیاحت کوالالمپور وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد انفراسٹرکچر سرسبز علاقے سیاحت کوالالمپور وی نیوز اسلام آباد اسلام ا کے لیے
پڑھیں:
پاک سعودی تاریخی دفاعی معاہدے پر اسلام آباد میں شاندار سجاوٹ
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو دلکش انداز میں سجایا گیا ہے۔
اسلام آباد کی اہم شاہراہوں، انڈر پاسسز، چوراہوں اور انٹرچینجز کو دونوں ممالک کے قومی پرچموں اور برقی قمقموں سے روشن کیا گیا۔
شاہراہ دستور، مارگلہ ایونیو، جناح ایونیو، اسلام آباد ایکسپریس وے اور سری نگر ہائی وے سمیت مرکزی راستے روشنیوں سے جگمگا اٹھے۔
ڈپلومیٹک انکلیو، پارلیمنٹ ہاؤس، سپریم کورٹ، وزیراعظم ہاؤس اور ایوان صدر کو بھی دلکش لائٹس سے مزین کیا گیا جبکہ جناح کنونشن سینٹر، سرینہ ہوٹل، بلیو ایریا اور ایف سکس، ایف سیون کے کمرشل مراکز کو خوبصورتی سے سجایا گیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ، اہم نکات کیا ہیں؟
سی ڈی اے کے عملے نے شہر کی آرائش کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور انتظامات کیے۔ شہریوں کے مطابق قومی پرچموں اور روشنیوں سے آراستہ یہ مناظر اسلام آباد کے حسن کو دوبالا کر رہے ہیں۔
یہ سجاوٹ نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان لازوال دوستی اور بھائی چارے کو خراجِ تحسین ہے بلکہ مستحکم تعلقات اور مشترکہ ترقی کے عزم کی علامت بھی قرار دی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد پاک سعودی تاریخی دفاعی معاہدہ پاکستان سجاوٹ سعودی عرب