ایشیا کپ: پاک-بھارت ٹاکرا آج ہوگا، دبئی پولیس کا نسل پرستانہ فقروں پر سزاؤں کا انتباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اتوار (14 ستمبر) کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ایشیا کپ کے مقابلے میں آمنے سامنے ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ ملکی ٹی 20 سیریز جیتنے کے بعد پاکستان ٹیم نے ایشیا کپ کا آغاز 12 ستمبر کو عمان کے خلاف شاندار 93 رنز کی فتح کے ساتھ کیا تھا۔

ایشیا کپ کے ایک روزہ فارمیٹ میں سال 2000 اور 2012 کی فاتح پاکستان ٹیم کی نظریں اس بار ٹی 20 فارمیٹ پر جمی ہوئی ہیں۔

ادھر دبئی میں حکام نے ایشیا کپ کے میچز کے دوران بد زبانی، تشدد اور نسل پرستانہ فقرے بازی روکنے کی تیاری کرلی۔

دبئی پولیس نے کرکٹ فینز کو خبردار کر دیا ہے کہ بدزبانی، تشدد اور نسل پرستانہ جملے کسنے پر کرکٹ فینز کو ایک سے 3 ماہ کی قید اور 23 لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جائے گا۔
دبئی پولیس کے ایونٹس سیکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین میجر جنرل سیف محیر المزروعی کے مطابق تشدد یا بدزبانی کرنے والوں کو 1 سے 3 ماہ قید اور 10 سے 30 ہزار درہم جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا، جو پاکستانی کرنسی میں ساڑھے 7 لاکھ سے 23 لاکھ روپے تک بنتا ہے۔

واضح رہے کہ ایشیائی ایونٹ کے اب تک 16 ایڈیشنز کا انعقاد ہو چکا ہے، جن میں سے 2016 اور 2022 کے ایڈیشنز ٹی 20 فارمیٹ میں منعقد ہوئے تھے، متحدہ عرب امارات میں 2022 میں ہونے والے ایڈیشن کے فائنل مقابلے سری لنکا نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دی تھی۔

ایشیا کپ کے لیے 17 رکنی پاکستانی اسکواڈ میں شامل 10 کھلاڑی اس سے پہلے بھی ایشیا کپ میں حصہ لے چکے ہیں، ان میں سے 5 کھلاڑی فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، خوشدل شاہ اور محمد نواز ٹی 20 ایڈیشنز میں بھی گرین شرٹس کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

سہ ملکی سیریز میں 120 رنز اور 10 وکٹوں کے ساتھ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پانے والے آل راؤنڈر محمد نواز موجودہ اسکواڈ کے واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے 2016 اور 2022 کے دونوں ٹی 20 ایشیا کپ ایڈیشنز میں حصہ لیا تھا۔

متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ 2025 میں 8 ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں پاکستان، بھارت، عمان اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں افغانستان، بنگلہ دیش، ہانگ کانگ اور سری لنکا شامل ہیں۔

پاکستان اپنا آخری گروپ میچ 17 ستمبر کو دبئی میں متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گا۔

ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے مطابق، ہر گروپ کی ٹاپ 2 ٹیمیں سپر 4 مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی، جہاں تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف راؤنڈ رابن فارمیٹ کے تحت مدمقابل آئیں گی، سپر فور کے اختتام پر 2 سرفہرست ٹیمیں 28 ستمبر کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

مائیک ہیسن کے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کے بعد پاکستان نے 14 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں سے 10 میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ان فتوحات میں مئی میں بنگلہ دیش کے خلاف 0-3 جولائی، اگست میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 1-2 کی سیریز میں جیت اور شارجہ میں سہ ملکی سیریز کی ٹرافی بھی شامل ہے، جہاں پاکستان نے افغانستان کو 75 رنز سے شکست دی تھی۔

17 رکنی پاکستانی اسکواڈ:
سلمان علی آغا (کپتان)، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان مرزا، شاہین شاہ آفریدی اور سفیان مقیم۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک بھارت ٹاکرا آج، جیت کس کا مقدر بنے گی، فیصلہ ٹاس پر منحصر؟ پاک بھارت ٹاکرا آج، جیت کس کا مقدر بنے گی، فیصلہ ٹاس پر منحصر؟ سنجے منجریکر نے کن پاکستانی کھلاڑیوں کو بھارت کیلیے خطرہ قرار دے دیا؟ وفاقی حکومت کا مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین کے بچوں کو وظائف دینے کا اعلان گڈو بیراج اور سکھر بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ، سینکڑوں بستیاں زیرِ آب توجہ صرف ایک میچ پر نہیں، ایشیا کپ جیتنے پر ہے، صائم ایوب علی پور، ہیڈ پنجند پر پانی کی سطح میں کمی، بندبوسن میں ریسکیو کارروائیاں جاری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: نسل پرستانہ بھارت ٹاکرا دبئی پولیس ایشیا کپ

پڑھیں:

دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں

مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث سیاحوں کی تعداد میں نمایاں کمی کے بعد دبئی نے سیاحت کو دوبارہ فروغ دینے کے لیے منفرد مہم شروع کر دی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق نئی اسکیم کے تحت متحدہ عرب امارات کے رہائشی اگر اپنے دوستوں یا رشتہ داروں کو دبئی گھومنے کے لیے آمادہ کریں تو انھیں 3 ہزار اماراتی درہم مالیت تک کے انعامات اور سہولتیں دی جائیں گی۔

دبئی کے محکمۂ اقتصادیات و سیاحت کی جانب سے متعارف کرائی گئی اسکیم ’’دبئی اِنوائٹ‘‘ کے تحت یو اے ای میں مقیم افراد اپنے بیرونِ ملک رہنے والے دوستوں اور اہلِ خانہ کو نامزد کرسکتے ہیں۔

اگر کسی شہری کی دعوت پر ان کے دوست یا رشتہ دار سیاحتی ویزے پر دبئی آتے ہیں تو میزبان کو ہوٹل میں قیام، ریستورانوں میں خصوصی رعایت، تفریحی مقامات کے ٹکٹ اور دیگر مراعات پر مشتمل خصوصی پیکیج دیا جائے گا۔

اس اسکیم کے تحت ہر رہائشی زیادہ سے زیادہ تین مہمانوں کے لیے فوائد حاصل کرسکتا ہے بشرطیکہ مہمان 31 اکتوبر سے پہلے دبئی پہنچ جائیں۔ تاہم ان مراعات سے دسمبر تک فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔

اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری ہے کہ آنے والا فرد یو اے ای کا رہائشی نہ ہو، وہ درست سیاحتی ویزے پر سفر کرے اور اسے صرف ایک مرتبہ ہی نامزد کیا جا سکے گا۔

دبئی حکومت کے یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کے اثرات خلیجی ممالک تک پہنچنے کے بعد سیاحت شدید متاثر ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے کیے گئے میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور معروف فیئرمونٹ ہوٹل کو نقصان پہنچا جس سے دبئی کی محفوظ سیاحتی مقام کی ساکھ متاثر ہوئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس 2025 میں دبئی نے تقریباً 2 کروڑ بین الاقوامی سیاحوں کا خیرمقدم کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا تھا لیکن حالیہ جنگ کے بعد صورتحال یکسر بدل گئی ہے۔

ہوائی سفر پر سیکیورٹی خدشات بڑھنے کے باعث دبئی آنے والی کئی بین الاقوامی ایئرلائنز نے اپنی پروازیں معطل یا محدود کر دیں جبکہ متعدد طیاروں نے مشرقِ وسطیٰ کی فضائی حدود سے گزرنے سے گریز کیا۔

اس کے نتیجے میں دبئی ایئرپورٹس پر آپریٹ کرنے والی ایئرلائنز کی تعداد میں نمایاں کمی آئی۔ دوسری جانب ہوٹلوں میں بکنگ کم ہونے سے خالی کمروں کی شرح میں اضافہ ہوا ہے اور کئی کاروباری اداروں کی آمدنی میں 50 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔

دبئی کے بعض مشہور ہوٹلوں نے کم طلب کے باعث تزئین و آرائش کے منصوبے قبل از وقت شروع کر دیے ہیں۔ دنیا کے مشہور برج العرب ہوٹل کو بھی بڑے پیمانے پر مرمت اور بحالی کے لیے تقریباً 18 ماہ کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کئی ہوٹل اور سیاحتی ادارے حکومت کی نئی اسکیم کے تحت 45 فیصد تک رعایت اور مفت قیام جیسی خصوصی پیشکشیں بھی دے رہے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق دبئی اِنوائٹ اسکیم کے آغاز کے صرف 48 گھنٹوں میں 10 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کو اس منصوبے سے سیاحت کی بحالی کی امیدیں وابستہ ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا