وزیراعظم کا ترک نژاد خاتون کی ترکیہ واپسی پر جہاز سے آف لوڈ کرنیکی شکایت کا نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 14th, September 2025 GMT
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر ترک نژاد خاتون کی ترکیہ واپسی پر جہاز سے آف لوڈ کرنے کی شکایت کا نوٹس لے لیا۔
ایم ڈی او پی ایف افضال بھٹی نے ترک نژاد خاتون نسلیحان سے ملاقات کر کے انکی واپسی کا مسئلہ فوری طورپر حل کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر ترک نژاد خاتون نسلیحان کی ایئر پورٹ پر ترکیہ جاتے ہوئے آف لوڈ کرنے کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد افضال بھٹی کو متاثرہ اوورسیز خاتون کا مسئلہ فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی۔
ایم ڈی او پی ایف محمد افضال بھٹی نے لاہور میں ترک نژاد خاتون نسلیحان سے ملاقات کرکے انکی ترکیہ واپسی کا مسئلہ جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
اس موقع پر ترک نژاد خاتون نسلیحان نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور ایم ڈی او پی ایف محمد افضال بھٹی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ میرا مسئلہ اب بہت جلد حل ہو جائے گا اور میں اپنے بچوں اور شوہر کے ساتھ اپنی ماں سے ملنے ترکیہ جا سکوں گی۔
ترک نژاد خاتون کا کہنا تھا کہ حکومتی نوٹس کے بعد دوبارہ کبھی بھی انہیں اس طرح کا مسئلہ درپیش نہیں ہوگا، کیونکہ اب ترکیہ کے ساتھ پاکستان بھی میرا وطن ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: افضال بھٹی کا مسئلہ کرنے کی
پڑھیں:
بلوچستان حکومت کی الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنیکی درخواست
نجی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت کیجانب سے الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔ جس میں کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے الیکشن کمیشن سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو روکنے کی درخواست کی ہے۔ نجی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔ جس میں بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست کی ہے۔ مراسلے میں سرد موسم اور امن و امان کی خراب صورتحال کی بنا پر الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ملنے والی درخواست کو الیکشن کمیشن ہیڈ آفس بجھوا کر قانونی رائے طلب کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات روکنے کی کوشش کر چکی ہے۔ تاہم اس بار بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کیا گیا تھا۔