پاکستانی نژاد جرمن ماڈل فیا خان کی دوسری شادی بھی اختتام پذیر
اشاعت کی تاریخ: 14th, September 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستانی نژاد جرمن ماڈل صوفیا خان المعروف فیا خان نے اپنی دوسری شادی ختم ہونے کا اعلان کردیا۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں فیا خان نے اپنی طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ 43 سال کی عمر میں ایک بار پھر طلاق ہوگئی لیکن اپنی تین بیٹیوں کے ساتھ خود کو خوش نصیب سمجھتی ہوں۔
ماڈل نے کہا کہ وہ پہلے سے زیادہ مضبوط اور سمجھدار ہیں اور اب بھی ہار نہیں مانی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر اُٹھوں گی۔ فیا خان نے مداحوں سے درخواست کی کہ ذاتی سوالات نہ کریں، جو ہونا تھا وہ ہو گیا، بس دعا میں یاد رکھیں۔
فیا خان نے اپنی بیٹیوں کے ساتھ خوشگوار لمحات کی تصاویر بھی شیئر کیں اور مداحوں سے کہا کہ وہ انہیں اور ان کی بیٹیوں کو دعاؤں میں شامل رکھیں۔
View this post on InstagramA post shared by ???????????? ???????????????? (@fia_sofiakhan)
یاد رہے کہ فیا خان نے 2019 میں ترک نژاد کاروباری شخص تولگا ریکن سے شادی کی تھی، بعد ازاں 2022 میں جرمنی میں نکاح رجسٹر کرانے کے لیے کورٹ میرج بھی کی۔ ان کی ایک بیٹی ہے۔ اس سے قبل ان کی پہلی شادی 2009 میں اداکار و ہدایت کار قاسم علی مرید سے ہوئی جو 2015 میں طلاق پر ختم ہوئی۔ پہلی شادی سے ایک بیٹی ہے جبکہ شادی سے قبل انہوں نے ایک بیٹی کو گود لیا تھا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فیا خان نے
پڑھیں:
آصفہ بھٹو نے سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین کی مہم کو سنگ میل قرار دیدیا
ایک بیان میں خاتون اول نے کہا کہ سروائیکل کینسر وہ واحد کینسر ہے جس سے ویکسین کے ذریعے بچاؤ ممکن ہے، والدین یقینی بنائیں کہ ان کی 9 سے 14 سال کی بیٹیوں کو سروائیکل کینسر کی ویکسین ضرور لگے، آئیے مل کر اپنی بیٹیوں کے لیے ایک صحت مند مستقبل یقینی بنائیں۔ اسلام ٹائمز۔ خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین کی مہم کو سنگ میل قرار دے دیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم پہلی مرتبہ لڑکیوں کو ایچ پی وی وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی قومی مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔ آصفہ بھٹو نے کہا کہ سروائیکل کینسر وہ واحد کینسر ہے جس سے ویکسین کے ذریعے بچاؤ ممکن ہے، والدین یقینی بنائیں کہ ان کی 9 سے 14 سال کی بیٹیوں کو سروائیکل کینسر کی ویکسین ضرور لگے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئیے مل کر اپنی بیٹیوں کے لیے ایک صحت مند مستقبل یقینی بنائیں۔