لاہور:

پاکستان کی نامور اور مقبول گلوکارہ آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ پاکستان روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ جیتے یا ہارے، پاکستانی ٹیم کیلئے ان کی محبت کبھی کم نہیں ہوگی۔

ایشیا کپ کے تناظر میں آج شام دبئی میں ہونے والے اس بڑے مقابلے پر بات کرتے ہوئے گلوکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میری زندگی ہے، میچ میں میرا دل پاکستان کے ساتھ ہے، اللہ کرے کہ ایسا وقت نہ آئے لیکن جیت ہو یا ہار، ہم اپنی ٹیم سے محبت کرتے ہیں اور ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

آئمہ بیگ نے کرکٹ کے میدانوں میں اپنی یادگار پرفارمنسز کا بھی ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے قذافی سٹیڈیم میں بارہا بار لائیو پرفارم کیا ہے، ہزاروں کرکٹ فینز کے سامنے گانا ایک شاندار تجربہ ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں آج پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم ٹاکرا ہوگا جسے دیکھنے کے لیے شائقین کرکٹ بے حد پرجوش ہیں، گلوکارہ آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ پوری قوم کی دعائیں اپنی ٹیم کے ساتھ ہیں اور انہیں یقین ہے کہ پاکستان کامیابی حاصل کرے گا۔

کرکٹ کے بعد اپنے نئے گانے سن میرے ماہیا وے پر گفتگو کرتے ہوئے گلوکارہ نے کہا کہ یہ ان کے لیے ایک خاندانی اور دل سے جڑا ہوا پروجیکٹ ہے جب آپ اپنے خاندان اور ان لوگوں کے ساتھ کام کرتے ہیں جنہیں آپ چاہتے ہیں تو آپ خود بخود اس پروجیکٹ سے محبت کرنے لگتے ہیں، میرے لیے یہی سب سے بڑا تحفہ ہے۔

آئمہ بیگ نے مزید کہا کہ میرے لیے سب سے زیادہ ضروری گانے کی وائب ہے، اگر گانا اچھا ہو، کہانی اچھی ہو تو میں اس سے جڑ جاتی ہوں، میں ایک وژنری گلوکارہ ہوں، اس لیے جب بھی میں گانا سنتی ہوں تو ساتھ ہی اس کے پس منظر اور احساسات پر بھی سوچتی ہوں۔

آئمہ بیگ نے اپنے مداحوں کی محبت پر بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ لوگ میرے گانے سن کر محبت کرتے ہیں، یہ میرے لیے جادو سے کم نہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: آئمہ بیگ کے ساتھ کا کہنا

پڑھیں:

اداکارہ خوشبو خان کا ارباز خان سے طلاق کے بیان پر یوٹرن

پاکستانی فلم انڈسٹری کی ماضی کی مقبول اداکارہ خوشبو خان نے اپنی طلاق سے متعلق زیرِ گردش خبروں کو مسترد کر دیا۔حال ہی میں اداکارہ نے مقامی صحافی کو انٹرویو دیا اور علیحدگی سے متعلق اپنے ماضی کے بیان پر یوٹرن لے لیا۔انہوں نے کہا کہ بعض میڈیا اداروں نے خبر چلائی کہ میری اور ارباز کی طلاق ہوگئی، جبکہ میں نے اس وقت کہا تھا کہ آپ اس بارے میں ارباز سے سوال کریں، میں ارباز کے خلاف نہ کبھی گئی ہوں اور نہ جاؤں گی، وہ میرے بچوں کے باپ ہیں اور میں ابھی بھی ان کے نکاح میں ہوں۔اداکارہ خوشبو نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ ارباز نے مجھے طلاق نہیں دی۔واضح رہے کہ اس سے قبل خوشبو نے ایک انٹرویو میں ارباز خان پر دھوکا دہی کا الزام عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ ارباز میرے لئے سب کچھ تھے لیکن جب بھی کسی مشکل وقت میں مجھے ان کی ضرورت پیش آئی تو وہ میرے ساتھ نہیں تھے، جس پر مجھے بہت افسوس ہوتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ میرا اور ارباز کا کوئی جھگڑا نہیں ہوا وہ بس بغیر بتائے کہیں چلے گئے اور واپس نہیں آئے، انہیں گئے ہوئے 5 برس بیت چکے ہیں لیکن آج بھی وہ میری یادوں میں میرے ساتھ ہیں، مجھے اس بات کا بہت دکھ ہے کہ مجھے کئی برسوں سے انہیں دیکھنے کا موقع بھی نہیں ملا، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ وہ ہمیں چھوڑ کر کیوں چلے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں،متنازع علاقہ ، پاکستان
  • اداکارہ خوشبو خان کا ارباز خان سے طلاق کے بیان پر یوٹرن
  • پاکستان کی بلیو اکنامی کیلئے پائیمک ایکسپو اہمیت کی حامل ہوگی، وائس ایڈمرل فیصل عباسی
  • پاکستان کی بلیو اکنامی کیلئے پائیمک ایکسپو اہمیت کی حامل ہوگی: وائس ایڈمرل فیصل عباسی
  • مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، کبھی تھا نہ کبھی ہوگا، پاکستان
  • پی پی کشمیر کاز کی علمبردار،کبھی حقوق پر سودا نہیں کریں گے،بلاول بھٹو
  • پاکستان میں امن کی ضمانت کابل کو دینا ہوگی، وزیر دفاع
  • ملکی حالات اور عوام کی بہتری کیلئے دعاگو ہوں، ڈاکٹر طاہرالقادری
  • افشاں قریشی نے اپنی خوبصورت محبت کی کہانی سنادی
  • ’منت میں میرے پاس بھی کمرہ نہیں، کرائے پر رہ رہا ہوں‘، شاہ رخ خان