سیلابی نقصانات کا اندازہ جدید ڈیٹا اور سافٹ ویئر کی مدد سے لگانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, September 2025 GMT
: حکومت نے حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا درست اور جامع تخمینہ لگانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور دستیاب اعداد و شمار کا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے .نجی ٹی وی کے مطابق نقصانات کا اندازہ لگانے کے لیے مردم شماری، زرعی شماری اور اکنامک سینسز سے حاصل شدہ ڈیٹا کے ساتھ خصوصی سافٹ ویئرز استعمال کیے جائیں گے۔ اس ڈیٹا کی مدد سے مختلف شعبوں کو پہنچنے والے نقصان کا تفصیلی تجزیہ ممکن بنایا جائے گا۔
زرعی شعبے میں فصلوں اور مویشیوں (لائیو اسٹاک) کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ زرعی شماری کے ڈیٹا سے لیا جائے گا، جبکہ اکنامک سینسز کی مدد سے انفرااسٹرکچر، کاروباری مراکز اور دیگر املاک کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگایا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ اکنامک سینسز کے دوران ملک بھر کی عمارتوں کو جیو ٹیگ کیا گیا تھا، جس کی بدولت اسکولوں، کالجوں، جامعات، مساجد، بازاروں اور دیگر اہم عمارتوں کی تباہی یا نقصان کی درست معلومات حاصل کی جا سکیں گی۔
یہ ڈیٹا ضلعی، بلاک اور گاؤں کی سطح پر نقصانات کی نشاندہی اور تجزیے میں معاون ثابت ہوگا، جس سے بحالی اور امدادی اقدامات کو بہتر منصوبہ بندی کے تحت انجام دیا جا سکے گا۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی، احسن اقبال نے ادارہ شماریات کو ہدایت کی ہے کہ نقصانات کے تخمینے کے اس جدید نظام پر فوری عملدرآمد شروع کیا جائے تاکہ متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے بروقت اور مؤثر فیصلے کیے جا سکیں۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جنوبی افریقا کیخلاف فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کی پلیئنگ الیون کیا ہوگی؟
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فاتح کون ہو گا، اس کا فیصلہ آج قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں ہو جائے گا۔پہلا ٹی ٹوئنٹی جنوبی افریقا نے جیتا جبکہ دوسرا میچ پاکستان نے اپنے نام کیا، سیریز کا فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی آج لاہور میں کھیلا جائے گا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے اور دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا جائے گا۔شائقین صائم ایوب کے ردھم میں آنے سے خوش ہیں، اور پاکستانی کرکٹ لوورز نے بیٹنگ میں بابر اعظم اور صاحبزادہ فرحان جبکہ بولنگ میں سلمان مرزا اور فہیم اشرف سے توقعات باندھ لیں۔