بلیاں گھاس کیوں کھاتی ہیں؟ طویل تحقیق کے بعد حیران کن وجہ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, September 2025 GMT
بلیوں کی عجیب و غریب عادات میں سے ایک یہ ہے کہ وہ گھاس کھانا پسند کرتی ہیں حالانکہ اکثر بلیاں اس کے بعد الٹی کر دیتی ہیں۔
سائنس دان طویل عرصے سے اس رویے پر تحقیق کر رہے ہیں اور اب ایک نئی تحقیق نے اس کا دلچسپ سبب پیش کیا ہے۔ ویٹرنری بیہیویر نامی جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق بلیاں ایسی گھاس کھاتی ہیں جس کی ساخت نوکیلی اور کانٹوں جیسی ہوتی ہے جو آنتوں میں جمع ہونے والے بالوں کے گولوں (hairballs) کو پھانسنے اور نکالنے میں مدد دیتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: کیا بلیاں بو سونگھ کر مالک اور اجنبی میں فرق کرسکتی ہیں؟
بلیاں صفائی کے دوران بڑی مقدار میں بال نگل لیتی ہیں جو بعض اوقات ہضم کے نظام کو بلاک کر دیتے ہیں۔ عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ بلیاں گھاس اس لیے کھاتی ہیں تاکہ آنتوں کے کیڑے نکال سکیں مگر تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ گھاس کے ننھے نوکیلے ریشے بالوں کے ساتھ ایسے الجھ جاتے ہیں جیسے ڈرین صاف کرنے والے اوزار انسانی بال نکالتے ہیں۔
ہائی پوائنٹ یونیورسٹی کی پودوں کی ماہر نکول ہیوز اور ان کی ٹیم نے بلیوں کے بالوں کے گولوں کو الیکٹران مائیکروسکوپ کے ذریعے جانچا۔ ان میں پودوں کے نوکیلے ذرات بالوں میں پھنسے ہوئے پائے گئے۔ یہ ذرات بالوں کی موٹائی کے لحاظ سے بالکل موزوں سائز کے تھے جو انہیں آسانی سے جکڑ لیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: کراچی میں گھر پر مرغیاں، بلیاں پالنے کا معاملہ دلچسپ صورت حال اختیار کرگیا
تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ گھروں اور باغوں میں موجود عام گھاس اور کچھ پودے زیادہ تر ان بالوں کے گولوں میں پائے گئے۔ یہ سب پودے سطحی طور پر کھردرے ہوتے ہیں گویا بلیاں خاص طور پر ایسی گھاس کا انتخاب کرتی ہیں جو بالوں کو نکال سکے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق ایک اہم پیش رفت ہے لیکن یہ قطعی ثبوت نہیں کہ بلیاں صرف اسی وجہ سے گھاس کھاتی ہیں کیونکہ کتے اور دوسرے جانور بھی گھاس کھاتے ہیں حالانکہ وہ آنتوں میں بالوں کے گولے نہیں بناتے۔ اس کے باوجود یہ نظریہ کہ بلیاں گھاس کو بالوں کے اخراج کے لیے استعمال کرتی ہیں مزید مضبوط ہو گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بال بلی خوراک گھاس.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بال بلی خوراک گھاس کھاتی ہیں بالوں کے
پڑھیں:
کراچی: کورنگی سے لاپتہ ہوکر گھر واپس آنے والے دلہے کا ابتدائی بیان سامنے آگیا
اسکرین گریبکراچی کے علاقے کورنگی سے لاپتہ ہوکر گھر واپس آنے والے دلہے کا ابتدائی بیان سامنے آگیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ دلہا جہانزیب شادی سے قبل گھر سے خود اپنی مرضی سے گیا، دلہے کی شادی گھر والے اپنے مرضی سے کروانا چاہتے تھے۔
پولیس کے مطابق دلہا شادی سے انکار کر چکا تھا اور پریشانی کے باعث گھر سے فرار ہو گیا، دلہا گھر سے فرار ہونے کے بعد سڑکوں پر رہا اسے کسی نے اغواء نہیں کیا۔
پولیس نے کہا کہ دلہے اور گھر والوں سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے کراچی: شادی والے دن لاپتہ ہونیوالا دلہا واپس لوٹ آیا، پولیس کراچی: کورنگی مدینہ کالونی سے شادی کے دن دلہا لاپتہواضح رہے کہ گزشتہ روز کورنگی کے علاقے مدینہ کالونی میں شادی والے دن لاپتہ ہونے والا دلہا اپنے گھر واپس لوٹ آیا تھا۔
یاد رہے کہ 11 ستمبر کو شادی کے روز دلہا پُراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھا، دلہے کے والد، مدعی نے پولیس کو بتایا کہ جہانزیب کی بارات 11 ستمبر کو جانی تھی، شادی کے روز وہ شام 6 بجے کورنگی نمبر 4 پر واقعے سیلون جانے کے لیے موٹر سائیکل پر گھر سے نکلا تھا، شام تقریباً ساڑھے 7 بجے سیلون سے تنویر نامی شخص کی کال آئی جس نے بتایا کہ جہانزیب تاحال سیلون نہیں پہنچا ہے۔
فون کال کے بعد جہانزیب کی تلاش شروع کی گئی، جہانزیب کا زیرِ استعمال موبائل فون بھی گھر پر موجود تھا۔