تھائی لینڈ: سیلاب سے پولٹری فارم میں پانی بھر گیا، 50 ہزار مرغیاں ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 14th, September 2025 GMT
تھائی لینڈ کے مشرقی صوبے کے ضلع موانگ میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں ایک پولٹری فارم میں 50 ہزار مرغیاں ہلاک ہوگئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولٹری فارم کی مالکن کو اس نقصان سے 8 سے 10 ملین بھات کا مالی دھچکا پہنچا ہے۔
پولٹری فارم کی مالکن کا کہنا ہے کہ رات بھر ہونے والی بارش کے باعث فارم میں پانی بھر گیا جس کی سطح 30 سینٹی میٹر تک پہنچ گئی۔ ایک شیڈ پانی میں بہہ گیا جبکہ دوسرے شیڈ میں موجود تقریباً تمام مرغیاں دم توڑ گئیں۔ یہ مرغیاں 18 ستمبر کو فروخت کے لیے تیار تھیں۔
خاتون نے مزید بتایا کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل 2022 میں بھی سیلاب نے ان کے پولٹری فارم کو شدید نقصان پہنچایا تھا۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ,کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
علی رامے: پنجاب میں دریاؤں کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے پی ڈی ایم اے پنجاب نے تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بیشتر مقامات پر پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے تاہم کچھ مقامات پر درمیانے اور نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دریائے سندھ میں مختلف مقامات پر پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔ تربیلا کے مقام پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 96 ہزار کیوسک، کالا باغ میں ایک لاکھ 69 ہزار کیوسک، چشمہ میں ایک لاکھ 78 ہزار کیوسک اور تونسہ میں ایک لاکھ 61 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
دریائے چناب میں مرالہ پر 56 ہزار، خانکی پر 68 ہزار، قادر آباد پر 75 ہزار اور ہیڈ تریموں پر پانی کا بہاؤ 80 ہزار کیوسک ہے، جو تمام مقامات پر نارمل سطح پر ہے۔ تاہم پنجند کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ دو لاکھ 34 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دریائے راوی کے جسڑ، شاہدرہ، بلوکی اور سدھنائی کے مقامات پر پانی کا بہاؤ بالترتیب 8 ہزار، 10 ہزار، 29 ہزار اور 23 ہزار کیوسک ہے جو کہ معمول کے مطابق ہے۔
جب انکم ٹیکس مسلط نہیں کر سکتے تو سپر ٹیکس کیسے مسلط کر سکتے ہیں، جج سپریم کورٹ
دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا اور ہیڈ اسلام کے مقامات پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ گنڈا سنگھ والا میں پانی کا بہاؤ ایک لاکھ ایک ہزار کیوسک جبکہ ہیڈ اسلام میں 81 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سلیمانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے اور وہاں پانی کا بہاؤ 90 ہزار کیوسک ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ دریاؤں کے کنارے غیر ضروری سرگرمیوں سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں 1129 پر رابطہ کریں.
لاہور کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت4 افراد کی لاشیں برآمد