Daily Mumtaz:
2025-11-03@19:20:30 GMT

انوش احمد کی طرف سے کراچی پریس کلب میں محفل میلادکا انعقاد

اشاعت کی تاریخ: 14th, September 2025 GMT

انوش احمد کی طرف سے کراچی پریس کلب میں محفل میلادکا انعقاد

قا دوجہاں نبی کریم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے و لادت باسعادت کے پرمسرت موقع پر معروف امریکن پاکستانی بزنس مین اور سماجی کارکن انوش احمد کی طرف سے کراچی پریس کلب کی انتظامیہ کے تعاون سے کراچی پریس کلب میں عید میلاد النبیﷺ کی ایک عظیم الشان اور روح پرور محفل کا انعقاد کیا گیا۔ کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکریٹری سہیل افضل خان، جوائنٹ سیکریٹری ایم منصف، خزانچی عمران ایوب اور دیگر عہدیداران، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی ۔معروف نعت خواں الحاج صدیق اسماعیل نے خصوصی طورپر محفل میلاد میں شرکت کی۔ محفل کے نظامت کے فرائض سینئر صحافی اے ایچ خانزادہ نے ادا کئے۔محفل کا آغاز قاری غلام حسین کی دلنشین تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا۔معروف نعت خواں الحاج صدیق اسماعیل، فیصل حسن نقشبندی، محمد اسد ایوب، محمد زبیر، سمیر احمد، صحافی نعت خواہوں حافظ سلمان طارق، ایاز صدیقی، واجد حسین انصاری، سبطِ حسن اور شفیق احمد نے بارگاہِ رسالت مآب صل اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گل ہائے عقیدت و محبت پیش کیا۔نعت خوانی کے دوران ہال کی فضا درود و سلام کی گونج سے معمور ہوگئی۔ شرکا عشقِ رسول ۖ کے جذبے سے سرشار نظر آئے اور محفل کا ہر لمحہ عقیدت و محبت سے معمور رہا۔اس موقع پر قرعہ اندازی کے ذریعے مکمل عمرہ پیکیج دیا گیا جس میں منتخب فرد کے لیے سفرِ مقدس کی تمام سہولتیں شامل تھیں۔ نعت خواں حضرات اور کراچی پریس کلب کے عہدیداران کو شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  انوش احمد نے کہاکہ عید میلادالنبی محض ایک جشن نہیں بلکہ رحمتِ عالم ۖ کی سیرت طیبہ کو اپنی زندگیوں میں نافذ کرنے کا عہد ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اس دن کو اتحاد، اخوت اور محبت کے پیغام کے ساتھ منائیں اور سیرت النبی ۖ کو عملی نمونہ بنائیں۔ یہی ہمارے معاشرے کی اصلاح اور ترقی کی ضمانت ہے۔انہوں نے کہاکہ میلاد النبیﷺْ ۖ کے اجتماعات ایمان کو تازگی بخشتے ہیں اور ہمیں یہ یاد دلاتے ہیں کہ نبی کریم ۖ کی حیاتِ طیبہ ہمارے لیے چراغِ راہ ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ان کی تعلیمات کو اپنائیں اور معاشرے کو نفرتوں سے پاک کر کے محبت و امن کا گہوارہ بنائیں۔ڈاکٹر انوش احمد نے محفل میلاد کے انعقاد پر کراچی پریس کلب کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی نے اختتامی خطاب کیا۔تقریب کا اختتام درود و سلام اور ملک و ملت کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا پر ہوا جبکہ حاضرین نے اس اجتماع کو ایک تاریخی اور یادگار لمحہ قرار دیا۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کراچی پریس کلب

پڑھیں:

پی سی بی کا سابق کرکٹر محمد وسیم سے متعلق اہم اعلان!

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کرکٹر محمد وسیم کی قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے بطور ہیڈ کوچ مدتِ ملازمت مکمل ہونے کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق نئے ہیڈ کوچ کی تعیناتی کا عمل ابھی جاری اور اس متعلق اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

پریس ریلیز میں کہا گیا کہ پی سی بی پاکستان میں خواتین کی کرکٹ کو مضبوط کرنے کے لیے پُر عزم ہے اور اس بات کو یقنینی بناتا ہے کہ ٹیم کو بہترین ممکنہ سپورٹ فراہم کی جائے تاکہ عالمی سطح پر کامیابی کا سلسلہ جاری رہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کی افتتاحی تقریب کا کراچی میں انعقاد
  • پی سی بی کا سابق کرکٹر محمد وسیم سے متعلق اہم اعلان!
  • احمد خان چھٹو کراچی انٹر بورڈ میں ناظم امتحانات مقرر
  • امریکی اداکارہ جینیفر اینسٹن کا انسٹاگرام پر نئے رشتے کا اعلان، نئی محبت کون ہے؟
  • جماعت اسلامی کے سابق رکن سندھ اسمبلی اخلاق احمد مرحوم کی اہلیہ انتقال کر گئیں
  • کتاب "غدیر کا قرآنی تصور" کی تاریخی تقریبِ رونمائی
  • امریکہ ،وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر پابندیاں عائد
  • وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
  • وائٹ ہاؤس نے صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد کردیں
  • بلوچستان اسلام اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کا صوبہ ہے ‘حافظ نعیم الرحمن