پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا حکومت نے اسلام آباد سے 15 کلومیٹر کے فاصلے پر ضلع ہری پور کے علاقے مکنیال میں نیا "کے پی ہاؤس" تعمیر کرنے کا فیصلہ کر لیا، نیا کے پی ہاؤس اسلام آباد سے 20 منٹ کی مسافت پر ہوگا۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اس منصوبے کو اے ڈی پی سکیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے متعلقہ انتظامی سیکرٹریز کو اس سلسلے میں مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق منصوبے کی ابتدائی لاگت کا تخمینہ 50 کروڑ روپے لگایا گیا ہے جس کے لیے رواں مالی سال کے دوران 25 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

مون سون کے 11 ویں سپیل کا آج سے آغاز، شدید بارشوں کی پیشگوئی

مزید برآں صوبائی حکومت نے ڈپٹی کمشنر ہری پور کو مکنیال میں موزوں سرکاری زمین کی نشاندہی کی ہدایت کی ہے جبکہ زمین کی نشاندہی کے عمل کے لیے اسسٹنٹ کمشنر کو بھی ٹاسک سونپا گیا ہے۔ 
 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: گیا ہے

پڑھیں:

ملک میں چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فائل فوٹو

 ادارہ شماریات کے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق ایک ہفتے میں سرگودھا میں چینی کی فی کلو قیمت میں 23 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کراچی اور حیدرآباد میں چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے تک اضافہ ہوا۔

دستاویز کے مطابق ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 210 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ کراچی اور سرگودھا میں چینی 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 200 روپے تک ہے، حیدرآباد میں چینی کی فی کلو قیمت 190 روپے سے بڑھ کر 195 روپے ہوگئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں 12 پیسے کی معمولی کمی ہوئی، جس کے بعد ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 188 روپے 69 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ ہفتے تک ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 188 روپے 81 پیسے تھی، جبکہ ایک سال قبل یہی قیمت 132 روپے 47 پیسے فی کلو تھی۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان حکومت کا نوعمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ
  • ملک میں چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
  • بلوچستان حکومت کا نو عمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ
  • پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے کی ذمہ داری پوری کرے: چیف الیکشن کمشنر
  • سہیل آفریدی کا سیاسی رہنماؤں سے رابطے کے بعد سیاسی جماعتوں کا جرگہ بلانےکا فیصلہ
  • ڈکی بھائی رشوت کیس؛ این سی سی آئی اے کے 6 افسران سے سوا چار کروڑ کی وصولی
  • این سی سی آئی اے کے لاپتہ ڈپٹی ڈائریکٹر پر 15 کروڑ روپے رشوت لینے کا الزام
  • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے، چیف الیکشن کمشنر
  • عوام ہو جائیں تیار!کیش نکلوانے اور فون کالز پر مزید ٹیکس لگانے کا فیصلہ؟
  • خیبرپختونخوا: انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست تیار,سر کی قیمت 3 کروڑ تک مقرر