Jasarat News:
2025-09-18@21:14:08 GMT

نیشنل سیونگز اسکیمز پر منافع کی شرح میں دردو بدل

اشاعت کی تاریخ: 18th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی( کامرس رپورٹر)سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز اپنی نیشنل سیونگز اسکیمز پر منافع کی شرحوں میں دردو بدل کی ہے جو 17 ستمبر 2025 سے مؤثر ہوں گی۔ عارف حبیب لمیٹڈ ریسرچ کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرحِ منافع میں 6 بیسس پوائنٹس (بی پی ایس) کا اضافہ کیا گیا ہے، جو پہلے 10.

36 فیصد تھی اور اب بڑھ کر 10.42 فیصد ہوگئی ہے۔ اسی طرح، سروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹ اور سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ پر منافع کی شرح میں 42 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد دونوں اسکیمیں فی سال 9.92 فیصد کا منافع دے رہی ہیں، جبکہ اس سے قبل یہ 9.50 فیصد تھا۔اس کے برعکس، ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 12 بیسس پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے، جو پہلے 11.54 فیصد تھی اور اب گھٹ کر 11.42 فیصد ہوگئی ہے۔ماہرین کے مطابق یہ تبدیلیاں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے حالیہ مانیٹری پالیسی کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والے بدلتے ہوئے شرحِ سود کے ماحول کی عکاسی کرتی ہیں، جس میں مرکزی بینک نے پالیسی ریٹ کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔چند روز قبل، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے پالیسی ریٹ کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، یہ دلیل دیتے ہوئے کہ حالیہ سیلاب کے معیشت پر قلیل المدتی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پر منافع کی شرح

پڑھیں:

پی آئی اے منافع بخش ادارہ بن گیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ائیر لائن ( پی آئی اے) منافع بخش ادارہ بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائن نے 2025کی پہلی ششماہی میں 11.5ارب روپے منافع کمایا جو 2004 کے بعد پہلا منافع ہے۔ 

پی آئی اے جو  پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کا حصہ ہے اس نے جنوری سے جون تک کے 6 ماہ میں قبل از ٹیکس 11.5 ارب روپے (40.64 ملین ڈالر) کا منافع ریکارڈ کیا۔ 

رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں ادارے کا خالص منافع 6.8 ارب روپے رہا ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 1300 پوائنٹس سے زائد اضافہ
  • نیشنل سیونگز اسکیمز میں منافع کی شرحوں میں ردوبدل کا فیصلہ
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، انڈیکس میں 200 پوائنٹس سے زائد اضافہ
  • پی آئی اے منافع بخش ادارہ بن گیا، 6 ماہ میں کتنے ارب کا منافع ہوا؟
  • پی آئی اے منافع بخش ادارہ بن گیا
  • صنعتی پیداوار میں نمایاں اضافہ، جولائی میں 9 فیصد بہتری
  • سود سنگل ڈیجٹ کی جائے،صدر کاٹی
  • شرح سود 11فیصد برقراررکھنے پر صنعت کاروں کا مایوسی کا اظہار
  • سیلاب مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ‘ سٹیٹ بنک : شرح سود 11فیصدبرقرار